ان پیج اردو سیکھیں اور پروفیشنل مہارت بڑھائیں

ڈیجیٹل دور نے جہاں دنیا کو ایک گلوبل اسکرین میں تبدیل کردیا ہے، وہیں زبانوں کی نمائندگی بھی پہلے سے زیادہ ضروری ہو گئی ہے۔ خاص طور پر اردو زبان، جو ادب، صحافت، درس و تدریس اور مذہبی مواد کی اہم ترین زبان ہے، اس کے درست اور معیاری انداز میں ٹائپ ہونے کے لیے ایک مستحکم اور قابلِ بھروسہ سافٹ ویئر ناگزیر ہے۔ ان پیج اردو اسی ضرورت کو پورا کرنے والا وہ جامع پلیٹ فارم ہے، جسے بجا طور پر اردو کمپوزنگ کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے۔

ان پیج اردو (InPage) سیکھنا کیوں ضروری ہے؟
اردو ٹائپنگ اور کمپوزنگ کا سب سے مضبوط سافٹ ویئر

٭ ان پیج اردو لکھنے، نستعلیق فونٹ میں ٹائپنگ، کتابوں کی کمپوزنگ اور اخبارات کی ٹائپ سیٹنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
٭اگر آپ ایڈیٹر ہیں تو آپ کو لازماً ایسی مہارت چاہیے، جو مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہو تی ہے، وہ InPage سافٹ ویئر ہے۔

اخبارات، میگزین اور نیوز روم میں لازمی اسکل

٭اردو اخبارات اور نیوز چینلز آج بھی سرکاری اشتہارات، نیوز اسکرینز، بریکنگ نیوز اور کمپوزنگ کے لیے ان پیج کو استعمال کرتے ہیں۔
٭لہٰذا ایک ایڈیٹر کے لیے ان پیج جاننا نوکری کے مواقع بڑھا دیتا ہے۔

پروفیشنلز کے ساتھ کام کرنے میں آسانی

٭جب رپورٹر، رائٹرز ،کمپوزر یا ڈیزائنر فائل دیتے ہیں، وہ عموماً InPage میں ہوتی ہے۔
اگر ایڈیٹر ز اور پرووف ریڈرز کو اس کی سمجھ نہ ہو تو؛
٭ مواد کی غلطیاں نکالنا مشکل
٭ پیج فارمیٹنگ بگڑ جانا
٭ وقت ضائع ہونا وغیرہ مسائل سامنے آتے ہیں۔

  خوبصورت نستعلیق پریزنٹیشن

٭ ان پیج میں لکھا گیا متن نہایت خوبصورت نستعلیق میں نظر آتا ہے۔
٭ جو ایڈیٹر پریزنٹیشن، کور ڈیزائن، پوسٹر، لیسن پلان یا آرٹیکل فارمیٹنگ کرتا ہے، وہ ان پیج سے زیادہ پروفیشنل نتائج حاصل کرتا ہے۔

سادہ، آسان اور تیز ٹائپنگ کا ذریعہ

٭ ان پیج سیکھنا مشکل نہیں۔ اس میں اردو کی بورڈ ترتیب (Phonetic / InPage Keyboard) اتنی سادہ ہے کہ نیا سیکھنے والا بھی چند دن میں روانی کے ساتھ اردو لکھ سکتا ہے۔
٭ اس کی وجہ سے آج بھی ہزاروں لوگ ان پیج کو مائکروسافٹ ورڈ یا دیگر ایڈیٹرز پر ترجیح دیتے ہیں۔

سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں لازمی ضرورت

٭ سرکاری سرکلر، نوٹس، اردو اسکول میں امتحانی پیپرز، میگزین ، کتابیں ان سب کی کمپوزنگ زیادہ تر ان پیج میں کی جاتی ہے۔
٭ اس لیے ایڈیٹر کے لیے یہ اسکل ہر فیلڈ میں فائدہ دیتی ہے۔

صحافیوں کے لیے اہم ٹو ل

٭ اخبار اور میگزین کے لیے خبریں، کالم اور فیچر لکھنے میں ان پیج سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ جو شخص ان پیج جانتا ہے، اسے آسانی سے روزگار کے ذرائع بھی ملتے ہیں۔

  اساتذہ اور طلبہ کے لیے مددگار

٭ نصاب، نوٹس، سوال نامے، اسلامی کتابیں اور تحقیقاتی مواد ان پیج میں بڑی خوبی سے ٹائپ ہوتا ہے۔
٭ مدارس اور اسکولوں میں بھی اسے بہت استعمال کیا جاتا ہے۔

فری لانسنگ میں ہائی ڈیمانڈ

Upwork، Fiverr، Facebook و دیگر پلیٹ فارمز پر
٭ کتاب کمپوزنگ
٭ اردو ٹائپنگ
٭ اسائنمنٹ
٭ کتابوں کی PDFکی بہت مانگ ہے۔

مستقل مزاجی کے ساتھ سیکھنے میں بہت آسان

٭ ان پیج میں اردو ٹائپ کرنا مشکل نہیں۔ فونٹ، کی بورڈ اور فیچرز آسان ہیں۔ ٭ چند دن کی پریکٹس سے کوئی بھی اچھا ٹائپسٹ بن سکتا ہے۔

ان پیج سیکھنے کے فائدے

٭ بہتر نوکری کے مواقع
٭ گھر بیٹھے فری لانس کام
٭ کمپوزنگ اور ٹائپنگ میں مہارت
٭ اپنا بلاگ، ای بک یا نیوز پورٹل بنانے میں آسانی
٭ ویب سائٹ، بلاگ اور سوشل میڈیا کے لیے معیاری اردو مواد

نوٹ:

ان پیج اردو سافٹ ویئر سیکھنے کے لیے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ ہونا لازمی ہے۔
ان پیج اردو سافٹ ویئر سیکھ کر اپنے کام کو کئی گنا بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر۲۰۲٥