قاری کی رائے

ذمہ داران ہادیہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہادیہ میرا پسندیدہ ای میگزین ہے، میں اس کی مستقل قاری ہوں۔ بچوں کا صفحہ پڑھ کر اپنے بچوں کو سناتی ہوں۔ میرے بچے ہادیہ کو ’’امی کی فون والی کی کتاب‘‘ کہتے ہیں۔ عمومی اجتماعات میں بھی ہم ہادیہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔
ٹی ٹائم، معمار جہاں تو ہے اور بچوں کا صفحہ میرے پسندیدہ کالمز ہیں۔ ماہ نومبر کے سبھی مضامین موقع کی مناسبت سے حقوق ہمسایہ مہم کے ضمن میں بہت ہی دلچسپ رہے۔ محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ کا مضمون ’’حقوق ہمسایہ۔دنیوی نعمت، اخروی نجات‘‘ سے بہت استفادہ کیا۔ ہمیشہ کی طرح اس ماہ بھی جامع مضمون رہا۔ احادیث و واقعات کے ذریعے پڑوسیوں کے حقوق سے روشناس کرایا گیا۔
محترمہ ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس صاحبہ کے سبھی مضامین عمل پر ابھارنے والے ہوتے ہیں، اس ماہ بھی ’’معاشرتی تعاون کا زوال‘‘ پڑھ کر دل میں نئے جذبے بیدار ہوئے۔ ڈاکٹر فاطمہ تنویر صاحبہ کا مضمون ’’دیار غیر میں ہمسائے کے سائے نہیں نصیب‘‘ پڑھ کر احساس ہوا کہ واقعی اللہ کا احسان عظیم ہے، جس نے ہمیں ماں باپ، رشتہ دار، قرابت دار پڑوسیوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی اور ’’غیر مسلم پڑوسیوں سے تعلقات و روابط‘‘ بے حد پسند آیا۔ ہمیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ ہم غیر مسلم پڑوسیوں سے حسن سلوک کریں، اچھے اخلاق سے پیش تو آئیں، لیکن ان کے کفر کا احترام کرنے نہ لگ جائیں۔
اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ ہادیہ کے تمام ذمہِ داران کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کی راہوں کو آسان فرما دے اور ہادیہ کو مزید ترقی سے سرفراز فرمائے، آمین!

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
ھادیہ سے متعلق آپ کی پر مسرت روداد پڑھ کر خوشی ہوئی۔ اللہ کریم آپ کو اجر عظیم سے نوازے۔ تصنیف و تالیف کا کام قدر شناس قارئین کے سبب جلا پاتا ہے۔ آپ کی جانب سے کی گئی ہمت افزائی پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ اپنی دعاؤں میں ہادیہ اور اس کی ٹیم کو شامل رکھیں۔
شکرا جزیلا

ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر۲۰۲٥