بچوں کو اصول کا پابند بنائیں

پیدائش کے بعد سے ہی بچہ خود وقت کا پابند ہوتا ہے۔ اللہ نے ماں کے پیٹ میں بچے کو غذائیت پہنچانے کا ایک نظام بنایا ہے اور وہ نظام بھی وقت کا پابند ہوتا ہے۔ اسی طرح پیدائش کے بعد بھی بچے کو جلدی جلدی بھوک لگتی ہے، وہ اپنی ضرورت کے مطابق سونے کا وقت لیتا ہے۔ جو مائیں اسی عمر سے بچوں کے نظام الاوقات کی پابندی کرتی ہیں، وہ بچوں کو اصول کا پابند بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔
تین سال تک تو بہت توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن بچہ جب چار سال کا ہو تو وہ اسکول جانے لگتا ہے۔ اگرچہ کہ نرسری، کے جی اور پریپ کو پری اسکولنگ کہا جاتا ہے، جس میں بچے کو اسکول کے لیے تیار کیا جاتا ہے، لیکن مائیں بچوں کے اسکول جاتے ہوئے رونے سے بے حد پریشان ہوتی ہیں۔ ذیل میں ہم انھیں وقت کا پابند بنانے کے لیے کچھ تراکیب پیش کریں گے۔

وقت کی پابندی اور اصول کا فہم

والدین بچے کو وقت کا پابند بناتے ہوئے اصولی بننا سکھائیں کہ ’’اب اس چیز کا وقت ہوچکا ہے، وقت پر کام کرنا ایک اچھا اصول ہے۔‘‘ یہ جملہ بار بار دہرائیں، بچوں کے ذہن میں جب رول یا اصول کا لفظ بیٹھ جائے تو وہ خود سے غور کرنے لگتے ہیں۔ بچوں کے دماغ میں فیڈ کرنے کے لیے والدین کا بھی وقت کا پابند ہونا بہت ضروری ہے۔ جب آپ نے کہا کہ یہ اصول ہے تو اسے اپنے زندگی میں بھی اہمیت دیجیے تاکہ بچہ سیکھ سکیں۔
بچوں کو بچپن سے اصول کا پابند بنانا ایک مستقل، محبت بھرا اور صبر آزما عمل ہے۔ بچہ اصول تب ہی مانتا ہے جب اسے سمجھ آئے، مثال ملے اور مستقل مزاجی نظر آئے اور گھر کے افراد اس کے پابند ہوں۔
بچے کے عمر کے مطابق اصول وضع کریں۔ جب بچے چھوٹے ہوں تو ہم انھیں کھانے نہ گرانے کی تلقین کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی ہم اصول بتائیں کہ ’’بیٹا رزق ضائع کرنا اچھی بات نہیں ہے۔‘‘ یہ بات ان کے دماغ میں پروسسیز کرے گی کہ کہیں بھی ہم کھانے کی چیز کو ضائع نہ ہونے دیں۔اسی طرح عملاً ہم بھی بچوں کے ٹفن میں کھانا بچا ہو تو ان سے کہیں کہ بیٹا یہ پرندوں کو کھلا دیجیے۔ اس طرح بچے لاپرواہ اور لاابالی طبعیت کے نہیں بنتے ہیں۔ وہ ہر کام کو مکمل احسن طریقے سے انجام دینے کے عادی بنتے ہیں۔

(۲) واضح اور چھوٹے اصول بنائیں

بچے لمبی لمبی ہدایات نہیں سمجھتے۔ جب ان کی عمر کم ہو تو ان کی عمر کے مطابق جہاں انھیں ہدایت دیں، ساتھ ہی اس کا اصول بھی بتادیں۔ جیسے کام کے تین چار واضح اصول بنا دیں، جیسے: کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا، ہاتھ میں لگی ہوئی گندگی ہمارے پیٹ میں چلی جاتی ہے، جس سے ہم بیمار ہوسکتے ہیں۔
جھوٹ نہیں بولنا۔ جھوٹ بولنے سے اللہ ناراض ہوتے ہیں، جس سے ہم جھوٹ کہتے ہیں وہ بندے ہم پر اعتبار نہیں کرتے اور ہم ہر ایک کے سامنے جھوٹے قرار پاتے ہیں۔ یہ سمجھانے کے لیے کچھ کہانیاں سنائی جائے۔
چیخ کر بات نہ کرنا۔ چیخ کر بات کرنے سے آپ کے گلے پر زور پڑتا ہے، توانائی خرچ ہوتی اور بیٹا ہم جن سے مخاطب ہیں، وہ کبھی آپ کی بات توجہ سے نہیں سنتا۔
جو بچے اسکول سے آکر اپنا یونیفارم، اپنی جرابیں، اپنا اسکول بیگ ترتیب سے اپنی جگہ پر رکھتے ہیں، وہ اچھے ہوتے ہیں۔ بچوں کے اصول مختصر، واضح اور ایک لائن میں ہونے چاہیے۔

(۲) گھر میں سب کے لیے ایک جیسے اصول ہوں

اگر بچے کو لگے کہ اصول صرف اسی کے لیے ہیں تو وہ جلد بیزار ہو جاتا ہے۔ مثلاً: اگر اس سے کہا جائے کہ کھانے پر موبائل نہیں استعمال کریں۔ تو بڑوں کو بھی ایسے ہی کرنا ہوگا اور ساتھ انھیں اصول سمجھائیں کہ کھانا پوری توجہ سے کھانا کھانا چاہیے۔

(۳) مثال بن کر دکھائیں (Modeling)

بچے زیادہ دیکھ کر سیکھتے ہیں، سن کر نہیں! اگر آپ اپنی زبان، وقت کی پابندی اور سلیقہ خود دکھائیں گے، تو بچہ بغیر کہے سیکھے گا۔ آپ وقت کے پابند ہو، بڑے تساہل اور لیزی نہ ہوں، بلکہ بڑے ایکٹیو اور متحرک ہوں تو بچے بھی وہی سیکھتے ہیں۔
بچوں سے جب ہم کہتے ہیں کہ ہیلتھی کھانا کھائیں، باہر کے جنک فوڈ نہ کھائیں، تو بچوں کے سامنے بڑوں کا رویہ ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ہیلتھ پر بہت کاونشیس ہیں، اس طرح بچے بھی بنتے ہیں۔

(۴) اصول توڑنے پر سختی نہیں، مستقل مزاجی دکھائیں

شور کرنے پر فوراً نہ ڈانٹیں، بلکہ نرمی سے نزدیک بلائیں اور انھیں سمجھائیں کہ شور کرنے سے دوسروں کو، بزرگوں کو تکلیف ہوتی ہے ہمیں دوسروں کو تکلیف دینے والے کام سے رک جانا چاہیے۔ نرمی سے گفتگو کرنے پر کوئی کہانی سنادیں، پھر انھیں اصول بتائیں کہ ’’ہمارا اصول کیا تھا؟ آہستہ بات کرنی ہے، یاد ہے؟‘‘
نرمی + مستقل مزاجی = مؤثر تربیت

(۵) انھیں اصول کی وجہ بتائیں
(Why behind the Rule)

بچہ جب فائدہ سمجھتا ہے تو اصول آسانی سے مانتا ہے۔
مثلاً: ’’کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے سے بیمار نہیں ہوتےہیں۔‘‘
’’وقت پر سونے سے صبح دماغ تیز ہوتا ہے۔‘‘
جب بچہ اصول مانے تو فوری تعریف کریں۔

“Very good! You kept your toy nicely.”

تعریف ہی عادت بناتی ہے۔

(۷) گھر میں Routine بنائیں

رُوٹین خود بہ خود اصول سکھا دیتی ہے۔ مثلاً: رات میں آٹھ بجے سونا ہے۔ سونے سے کتنی دیر پہلے موبائیل دور رکھنا ہے۔1 گھنٹہ پڑھائی، 30 منٹ کارٹون، 10 منٹ صفائی۔

Routine = Discipline without punishment

یاد رکھیں جو پہلے کہا جاتا تھا کہ بچے غلطی کریں، تبھی ٹوک دیجیے، یہ غلط طریقہ ہے۔
ایک بات یہ کہ بچہ ہر وقت جانتے بوجھتے غلطی نہیں کرتا ہے، بلکہ کبھی وہ اپنی جبلت کی مجبوری میں، تو کبھی لاعلمی کے سبب، تو کبھی کسی ذہنی خلجان میں، یا توجہ حاصل کرنے کے لیے۔ اس لیے بچے کی غلطیوں کو شعوری غلطی سمجھ لینا درست خیال نہیں ہے۔ جب ان سے کوئی غلطی ہو، جیسے: بچے نے گلاس توڑ دیا، تو عموما والدین نقصان کردینے پر بچے کو سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہیں، جب کہ گلاس ٹوٹتے ہی پہلی آواز آنی چاہیے کہ کوئی بات نہیں، آپ کے پیر میں کانچ چبھ نہ جائے خیال رکھیے۔ اس طرح بچے کو محسوس ہوگا کہ اس کی جان چیزوں سے زیادہ بیش قیمت ہے۔ حقیقتا ایسا ہی ہے، لیکن ہمارے جملے بچوں میں تنفر پیدا کردیتے ہیں۔

(۸) انتخاب کا حق دیں (Choice)

’’کتاب ابھی پڑھنی ہے یا ۵؍منٹ بعد؟‘‘ بچہ جب فیصلوں میں شریک ہوتا ہے، تو اصول کے خلاف مزاحمت کم ہوتی ہے۔ آج کل بچے لاجیکل گفتگو کو سمجھتے ہیں اور لاجیکلی خود فیصلہ بھی لیتے ہیں۔ ہمارے بتائے ہوئے اصول کے مطابق وہ فیصلہ کرتے ہیں اور مشورہ دیتے ہیں۔ جب بچہ خود اصول کو سمجھنے اور اس کے اطلاق میں مشورہ دیتا ہے تو اصول کا پابند بننے کے لیے خود تیار رہتا ہے اور ذمہ دار بنتا ہے۔

 (۹) اصول لکھ کر لگائیں (Visual Rules)

چھوٹے posters / charts بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اصول بنانے میں قرآن سے بہترین مدد لی جاسکتی ہے۔ ذیل میں ہم کچھ قرآنی آیات دیتے ہیں، جسے آپ کچھ ڈرائینگ روم میں، کچھ ڈائننگ روم میں اور کسی کو آپ بچوں کے روم میں یا کامن ہال میں لگادیجیے، اردو اور انگلش ترجمہ کے ساتھ اور جب بچوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو ان اصولوں پر آپ بچوں سے گفتگو کیجیے۔ ان احکامات ربانی کو اصول زندگی بناکر سکھائیں، اس حکم پر کوئی کہانی سنائیں۔ جیسے یہ آیت آپ نے چارٹ پر لکھ کر لگادی۔ اب یہ اصول ہے کہ گھر میں ہر شخص صبح تلاوت کرلے یا جتنا حصہ یاد ہو دہرالے، خواہ ایک سورت ہی کیوں نہ ہو۔

وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَىٰ فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ (الأحزاب: 34)

’’گھروں میں اللہ کی آیات کی تلاوت کو یاد رکھو۔‘‘
اسی طرح یہ آیت لگادیں اور جب بچے آپس میں ایک دوسرے کی شکایت کریں یا لڑائی لڑیں یا کسی کی اسکول میں شکایت پیدا ہو تو متوجہ کریں، اس اصول پر کہ ہم کس کے مطابق فیصلہ کریں گے؟

فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ (النساء: 59)

’’کسی مسئلے میں اختلاف ہو تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹاؤ۔‘‘

If you disagree over anything, refer it back to Allah and the Messenger

اسی طرح نرمی سے گفتگو کرنے پر تلقین کریں۔

“Speak softly”

“Clean your room”

اس طرح آپ مکمل اپنے گھر میں قرآن کی تعلیمات کا لرنگ روم بناسکتے ہیں ۔

بچوں کی سیکھنے والی عمر چار سال سے ۱۲؍سال ہوتی ہے۔ اگر اصول و ضوابط سکھانے کے لیے اس عمر کو بھرپور آموزیشی ماحول کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے تو بچے ۱۳؍سال کی عمر میں مختلف جسمانی نفسیاتی اور ذہنی تبدیلوں سے گزر رہے ہوتے ہیں اور وہ سیکھنے پر توجہ مشکل سے دے پاتے ہیں۔ اس لیے بچوں کی اس عمر میں والدین کی مکمل توجہ لازم ہوتی ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

1 Comment

  1. ناضیرہ مسرور

    اسلام علیکم
    بہت بہترین اور عملی مضمون ہے۔
    اللہ تعالیٰ آپ کے قلم کو بہت مضبوط بناے آمین ۔

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر۲۰۲٥