AI Saathi for Educators جدید تعلیم کی جانب

کیا آپ نے AI Saathi for Educators کے بارے میں سنا ہے؟اگر آپ نے ابھی تک AI Saathi for Educators کے بارے میں نہیں سنا، تو یہ مضمون ضرور پڑھیں، کیونکہ SCERT مہاراشٹر نے جماعت اول سے بارہویں تک کے اساتذہ کے لیے اس تربیتی کورس کو لازمی قرار دیا ہے۔
SCERT مہاراشٹر نے DIKSHA پلیٹ فارم پر’’ AI Saathi for Educators‘‘ کورس متعارف کرایا ہے۔ یہ کورس نہ صرف اساتذہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کی بنیادی معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ AI کو محفوظ، ذمہ دارانہ اور مؤثر انداز میں تدریس کے لیے کیسے استعمال کیا جائے۔
AI Saathi for Educators کیا ہے؟
SCERT مہاراشٹر کے 14 جولائی 2026 کے سرکاری سرکلر کے مطابق جماعت اول سے جماعت بارہویں تک پڑھانے والے تمام اساتذہ کے لیے AI Saathi for Educators کی تربیت لازمی قرار دی گئی ہے۔
یہ تقریباً چار گھنٹے پر مشتمل ایک آن لائن کورس ہے، جسے SCERT مہاراشٹر نے Kotak Education Foundation کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی بنیادی سمجھ فراہم کرنا اور انہیں مستقبل کی تعلیمی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور CPD کی اہمیت

قومی تعلیمی پالیسی (NEP 2020) کے مطابق ہر استاد کے لیے ہر سال 50 گھنٹے کی
مکمل کرنا ضروری ہے۔
AI Saathi for Educators اسی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کورس کے ذریعے اساتذہ نہ صرف AI سے متعلق نئی مہارتیں سیکھتے ہیں بلکہ اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے سفر کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔

Responsible AI کیا ہے؟

اس کورس کی سب سے نمایاں خصوصیت Responsible AI ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال ہمیشہ محفوظ، اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے۔ طلبہ کی رازداری کا خیال رکھا جائے، غلط معلومات سے بچا جائے اور AI کو صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔سادہ الفاظ میں، AI استاد کا متبادل نہیں بلکہ ایک معاون ہے، جو سبق کی تیاری، سوالات بنانے اور تدریسی مواد تیار کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ آخری فیصلہ ہمیشہ استاد ہی کرتا ہے۔

کورس میں کیا سکھایا جاتا ہے؟

٭ یہ کورس تقریباً چار گھنٹے پر مشتمل ہے اور اس میں کل 10 ماڈیولز شامل ہیں۔ ان ماڈیولز میں AI Everywhere، Machine Learning اور دیگر اہم موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔
٭ کورس کے دوران تقریباً 77 مختلف سرگرمیاں مکمل کرنی ہوتی ہیں، جن میں ویڈیوز، PDF کا مطالعہ اور مختصر کوئز شامل ہیں۔
٭ ہر ویڈیو مکمل دیکھنا ضروری ہے، کیونکہ کسی بھی ویڈیو کو Skip یا Forward نہیں کیا جا سکتا۔
٭ مام ماڈیولز مکمل کرنے کے بعد Final Assessment دینا لازمی ہوتا ہے۔

DIKSHA پر رجسٹریشن کیسے کریں؟

اس کورس کو موبائل اور لیپ ٹاپ دونوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے اساتذہ سب سے پہلے diksha.gov.in ویب سائٹ کھولیں۔
اگر پہلے سے DIKSHA اکاؤنٹ موجود ہے تو موبائل نمبر یا Gmail کے ذریعے لاگ اِ ن کریں۔ اگر اکاؤنٹ موجود نہیں ہے تو پہلے رجسٹریشن مکمل کریں۔
موبائل استعمال کرنے والے اساتذہ کے لیے Play Store سے DIKSHA اور DIKSHA Courses دونوں ایپلی کیشنز انسٹال کرنا ضروری ہے۔
رجسٹریشن کے دوران نام، تدریسی سطح، تعلیمی معلومات اور دیگر ضروری تفصیلات درج کریں، پھر اپنی پروفائل مکمل طور پر اپ ڈیٹ کریں۔ یاد رکھیں کہ جب تک پروفائل 100 فیصد مکمل نہیں ہوگی، آپ کورس میں آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

کورس کیسے تلاش کریں؟

یہ ایک اہم نکتہ ہے، کیونکہ اکثر اساتذہ یہی غلطی کرتے ہیں۔
عام DIKSHA ایپ کے Search Box میں AI Saathi تلاش کرنے سے یہ کورس ہمیشہ نظر نہیں آتا۔
اس کے لیے DIKSHA Courses والے حصے میں جانا ضروری ہے۔

وہاں Search Bar میں صرف:

AI Saathiیا
AI Saathi for Educators
لکھیں۔
٭ سرچ کرتے ہی آفیشل کورس سامنے آ جائے گا۔ اگر پہلی مرتبہ کورس کر رہے ہیں تو Enroll پر کلک کریں۔
٭ داخلہ لینے کے بعد یہی کورس My Learning میں نظر آنے لگے گا۔

کورس مکمل کرنے کا طریقہ

٭ ہر ماڈیول میں ویڈیو، PDF اور کوئز شامل ہیں۔
٭ پہلے ویڈیو مکمل دیکھیں، پھر PDF کا مطالعہ کریں اور آخر میں کوئز حل کریں۔
٭جب ایک ماڈیول مکمل ہو جائے گا تو اس کے سامنے 100 فیصد کے ساتھ کا نشان ظاہر ہوگا۔
٭ اگر کسی ماڈیول کے سامنے صرف 20 یا 30 فیصد دکھائی دے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی مکمل نہیں ہوا۔
تمام ماڈیولز کو ترتیب وار مکمل کرنا ضروری ہے۔

Final Assessment اور سرٹیفکیٹ

٭ تمام ماڈیولز مکمل کرنے کے بعد Final Assessment دینا ہوگا۔
٭ اس میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگر 50 فیصد سے کم نمبر آئیں تو کوئز دوبارہ دینا ہوگا۔
٭ کامیابی کے بعد Download Certificate کا آپشن فعال ہو جائے گا، جہاں سے سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
سرکاری ہدایات کے مطابق اس سرٹیفکیٹ کو اپنے موبائل یا کمپیوٹر میں محفوظ رکھنا ضروری ہے، کیونکہ مستقبل میں محکمۂ تعلیم کی جانب سے اس کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

اہم تاریخیں

٭ کورس کا آغاز: 10 جون 2026
Enrollment کی آخری تاریخ: 30 اگست 2026
٭ کورس مکمل کرنے کی آخری تاریخ: 30 ستمبر 2026
اس لیے بہتر یہی ہے کہ آخری وقت کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد اس کورس میں اندراج کرکے اسے مکمل کر لیا جائے۔
تعلیم کا شعبہ تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسے وقت میں ایک کامیاب استاد وہی ہے جو نئی چیزیں سیکھنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔
AI Saathi for Educators صرف ایک آن لائن کورس نہیں بلکہ اساتذہ کو مستقبل کی تعلیم کے لیے تیار کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اگر ہر استاد اس تربیت کو سنجیدگی سے مکمل کرے تو وہ نہ صرف مصنوعی ذہانت کو بہتر انداز میں سمجھ سکے گا بلکہ اپنی تدریس کو بھی زیادہ مؤثر، دلچسپ اور معیاری بنا سکے گا۔ یہی اس کورس کا اصل مقصد ہے۔
یہ کورس فی الحال اردو زبان میں دستیاب نہیں، تاہم اس میں دی گئی معلومات ہر استاد کے لیے نہایت مفید اور قابلِ استفادہ ہیں۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست ٢٠٢٦