تھی عالم میں تاریکی چھائی ہوئی
زمیں تھی بتوں سے سجائی ہوئی
یکایک جہاں میں اُجالا ہوا
جو نورِ محمدؑ ہویدا ہوا
محلاتِ کسریٰ کے ایسے گرے
کہ جیسے بشر رب کو سجدہ کرے
زمینِ عرب تھی بنی بت کدہ
مگر ہو گئی پھر وہ جنت نما
ملائک بھی تھے آسماں پر مگن
جو مکہ میں رحمت تھی سایہ فگن
تھے اخلاق پیارے نبی ؑ کے بڑے
کہ دشمن بھی برجستہ صادق کہے
جہاں میں وہ رحمت کا پیکر بنے
اخوت، محبت سے دلبر بنے
تھے اُمّی لقب، پھر بھی روشن کیا
رسولِؑ خدا نے دیا علم کا
نحوست کا جو استعارہ رہی
وہ عورت محبت کا تارا بنی
ملا اعلیٰ رتبہ خواتین کو
اے عنبر! نبی ؑ سے محبت کرو
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook

![Sukhn Sarapa [ Aamad e Rasool SAWS]](https://haadiya.in/wp-content/uploads/2026/07/Sukhn-Sarapa-Aamad-e-Rasool-SAWS.jpg)
0 Comments