حسینی خون

خزاں دیدہ ہے منظر کربلا میں
ہے مرجھایا گل تر کربلا میں

حسینی خون ہے جن کی رگوں میں
کٹائیں گے وہی سر کربلا میں

غلامِ حیدرِ کرار دیکھا
وہ تھامے قلبِ مضطر کربلا میں

شہیدانِ وفا سے جا ملا وہ
کھڑا تھا کل جو رہبر کر بلا میں

وہ سر کیوں خم درِ باطل پہ ہوگا
جھکا جو حق کے در پر کربلا میں

شہادت کا عجب پھوٹا ہے چشمہ
عیاں ہے خیر اور شر کربلا میں

حسینی آج بھی تنہا ہے حیدر
اکیلا ہی تھا لشکر کربلا میں

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست ٢٠٢٦