محترمہ ایڈیٹر صاحبہ اور ھادیہ کی مجموعی ٹیم کو میرا سلام السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ امید کہ مزاجِ گرامی بہترین ہوگا۔ماشاء الله ! ھادیہ میگزین کا ہر شمارہ لائق دادو تحسین ہوتا ہے۔اس کی تمام ہی ترسیلات عمده ہوتی ہیں۔ماہ اکتوبر کے شمارے میں بھی درس قرآن، درس حدیث، اور تمام مضامین دل کو چھو گئے۔ میرے بچوں کو کہانیاں سننا بہت پسند ہے۔ اس لیے انھیں ھادیہ میں شائع کہانیاں سناتی رہتی ہوں۔ھادیہ ای میگزین کی نرالی بات جو میرے دل کو چھو گئی ہے، یہ ہے کہ خواتین کو اسپیشل فوکس کیا گیا ہے۔ مطلب خواتین کو جو مسائل درپیش ہوتے ہیں،ان کاواضح حل ھادیہ کے مضامین میں بیان کیا جاتا رہا ہے۔ حالات حاضرہ کے پیش نظر تمام مضامین دل کے اندر دین کی سمجھ اور دنیا کے ساتھ ساتھ جینے کا حوصلہ فراہم کرتےہیں۔ چھوٹے چھوٹے بہت سارے پیرینٹنگ کےمسائل بھی حل ہو جاتے ہے۔تمام ہی قلم کاروں کی عمدہ تحریریں ھادیہ میگزین کو پرکشش بناتی ہیں۔ سرورق ہمیشہ ہی دل کو بھاتا ہے۔ اور اب تو ھادیہ کا Application بھی Install کردیا ہے تو بہت ہی آسانی ہو گئی ہے۔ھادیہ میگزین اور تمام ہی ذمہ داران کی کاوشوں کو سلام !شکریہ
وعلیکم السلام
سسٹر آپ کا شکریہ کہ آپ نے ھادیہ کے آرٹیکل پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔الحمدللہ آپ جیسے سنجیدہ قارئین کی وجہ سے ھادیہ کو مقبولیت حاصل ہے،امید ہے یہ تعاون بنا رہے گا۔
والسلام
شکراً جزیلاً
ایڈیٹر ھادیہ ای ۔میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments