نومبر ۲۰۲۴
کینسر: احتیاط و تدابیر

7نومبر کوcancer awareness Day منایا جاتا ہے، اس کا مقصد لوگوں میں کینسر کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔
عموماً لفظ کینسر سنتے ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں ،اس کے متعلق سننا اور بولنا بھی نہیں چاہتے ،لیکن اس مرض سے بچنے کے لیے شعور کی بیداری بہت ضروری ہے، تب ہی ہم اس بیماری سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کر سکتے ہیں۔
ہم اس مضمون میں مندرجہ ذیل باتوں کی معلومات حاصل کریں گے
کینسر کیا ہے ؟
کینسر کی ابتدائی علامات کیا ہیں ؟
خواتین میں ہونے والے عام کینسر ؟
کینسر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر؟

کینسرکیا ہے؟

کینسر سے مراد ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسمانی خلیےبے قابو ہو کر تقسیم ہونے لگتے ہیں اور پھر یہی خلیے نارمل خلیوں کو بھی تباہ کر کے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔ ہمارے جسم کا گروتھ کنٹرول کرنے والا نظام خراب ہو جاتا ہے اور اس طرح پرانے عمر رسیدہ cells اپنے متعین وقت پر ختم نہیں ہو پاتے اور نئے بننے والے سیلز بھی بلا ضرورت بنتے رہتے ہیں۔ یہ سیلز بے قابو ہو کر ایک گچھے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں،جسے ٹیومر
(tumor)کہتے ہیں۔بعض ٹیومرbenign ہوتے ہیں، یہ کینسر میں تبدیل نہیں ہوتے لیکن بعض ٹیومر malignant ہوتے ہیں جو کینسر میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
کینسر کیسے جنم لیتا ہے؟
کینسر ایک جینیاتی مسئلہ ہے، جو کہ یا تو وراثتی طور پر جنم لیتا ہے یا ایسے عوامل سرزد ہوتے ہیں جن سے ہمارے جسم کا گروتھ کو قابو کرنے والا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ یہ زندگی میں کسی بھی وقت ہمارے ڈی این اے میں نقائص کی وجہ سے ہو سکتا ہ،اور یہ خرابیاں مختلف ماحولیاتی عناصر جیسا کہ Uv radiation، سگریٹ نوشی، viruses، کیمیکلز یا radioactive اشیاء سے تا دیر رابطے کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ عام حالات میں ہمارے ڈی این اے میں tumour suppressor genes پائے جاتے ہیں جو کہ کینسر ہونے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں مگر ان جینز میں mutations کی وجہ سے کینسر جنم لیتا ہے۔

ابتدائی علامات

1.وزن کم ہونا:

کینسر سے متاثر اکثر لوگوں کا وزن کم ہو جاتا ہے۔
جب بنا کسی وجہ کے آپ کا وزن کم ہو رہا ہو، تو اسے غیر واضح وزن کی کمی کہا جا سکتا ہے۔
پانچ کیلو یا اس سے زیادہ تک وزن میں کمی کینسر کی پہلی علامت ہو سکتی ہے۔
ایسا عام طور پر پتے، معدے یا پھیپھڑوں کے سرطان میں ہوتا ہے۔

2. بخار:

ایسے مریض جن کو کینسر ہو جاتا ہے، ان میں بخار کافی عام ہوتاہے ۔
کینسر سے متاثر ہر شخص بخار کی کیفیت کا شکار ہوتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب کینسر یا اس کا علاج انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرے۔

3. تھکاوٹ:

یہ ایسی تھکاوٹ ہوتی ہے جو آرام کرنے سے بھی نہیں جاتی۔ کینسر کے پھیلنے کی یہ اہم علامت ہو سکتی ہے،تاہم لیوکیمیا جیسے سرطان میں پہلے تھکاوٹ کا احساس طاری ہوتا ہے۔
آنت یا معدے کے سرطان میں خون کی کمی ہو سکتی ہے، جو پہلے پہل واضح نہیں ہوتی۔ یہ بھی ایک وجہ ہوتی ہے جس کے باعث تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

4. جلد میں تبدیلی:

جلد کے سرطان کے علاوہ بھی چند کینسر جلد میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
جلد میں تبدیلی کی نشانی یہ ہوتی ہے:
جلد کی رنگت میں تبدیلی
جلد اور آنکھوں میں پیلاہٹ
جلد کا رنگ لال ہو جانا
خارش ہونا
بہت زیادہ بال اگ جانا

5. پیشاب یا اجابت میں مسئلہ:

پیچش یا toilet کے رنگ میں زیادہ عرصے تک تبدیلی آنت میں سرطان کی علامت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب پیشاب کرتے ہوئے درد ہونا، پیشاب کے ساتھ خون آنا یا بکثرت یا بہت کم پیشاب آنا بھی مثانے یا پھر پراسٹریٹ کے سرطان کی نشانیاں ہیں۔

6.Bleeding

غیر معمولی طور پر خون کا رسنا کینسر کی ابتدائی یا پھر ایڈوانسڈ علامت ہو سکتا ہے۔
منہ سے کھانسی کے ساتھ خون کا نکلنا، پھیپھڑوں کے سرطان کی علامت ہو سکتاہے۔
دوسری جانب اگر اجابت میں خون آئے جو رنگت میں زیادہ گہرا ہے تو یہ آنت یا ریکٹل سرطان کی علامت ہو سکتا ہے۔
اینڈومیٹریئم، یعنی یوٹرس کی تہہ، کے سروائیکل کینسر میں اندام نہانی سے غیر معمولی حد تک خون رس سکتا ہے۔
پیشاب کے ساتھ خون آنا گردے یا پھر مثانے میں سرطان کی علامت ہوتا ہے۔
خواتین میں نپل سے خون رسنا چھاتی کے سرطان کی وجہ سے ممکن ہے۔

7. جسم پر کسی قسم کا مادہ:

بہت سے سرطان جلد سے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
ایسے سرطان کی علامات چھاتیوں، لمف نوڈز یا جسم کے soft tissue میں نظر آتی ہیں۔
اگر جسم پر سخت قسم کا مادہ محسوس ہو تو یہ کینسر کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

8. کھانے میں دشواری:

ہاضمے میں مسلسل مسائل یا پھر کھانے میں دشواری oesophagus (غذائی نالی )میں سرطان کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ معدے یا گلے کے کینسر میں بھی ہوتا ہے،تاہم یہ علامات کسی اور مرض کی نشان دہی بھی ہو سکتی ہیں۔

9. متواتر کھانسی:

ایسی کھانسی جو ختم ہونے کا نام ہی نہ لے رہی ہو،پھیپھڑوں کے سرطان کی علامت ہو سکتی ہے۔اگر آپ کو تین ہفتے سے زیادہ تک کھانسی کی شکایت رہے تو مناسب ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

خواتین میں ہونے والے عام کینسر

خواتین میں ہونے والے کینسر میں سب میں زیادہ عام چھاتی کا کینسر(breast cancer)، اور
ovarian cancer ہیں۔
خواتین میں اگر سن یاس کے بعد bleeding، ایام ماہواری کے علاوہ abnormal bleeding, اور اگر breast میں کسی بھی قسم کی تبدیلی اگر محسوس ہو رہی ہو تو وہ فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

احتیاطی تدابیر

صحت مند اور تغذیہ سے بھرپور غذا کا استعمال کریں ، زیادہ سے زیادہ پھل اور ترکاریاں کھائیں۔
ڈبوں میں بند غذا , processed food junk food کا استعمال نہ کریں۔
فطرت کے مطابق زندگی بسر کریں۔
بھرپور نیند لیں ،وقت پر سوئیں اور وقت پر جاگیں۔
ورزش کو زندگی کا حصہ بنائیں، اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھیں۔
تمباکو نوشی اور سگریٹ نوشی سے بچیں۔
کوئی بھی بیماری ہو جیسے کہ ذیابیطس یا high blood pressure اس کو کنٹرول میں رکھیں،وقت پر دوا لیں اور وقت پر چیک اپ کروائیں۔
کسی بھی مرض کو نظر انداز نہ کریں ،کوئی بھی مسئلہ ہونے پر جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔مناسب وقت پر ٹیسٹ کروائیں اور اپنا علاج کروائیں، کیوں کہ بہت سی بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا وقت پر علاج ہونے سے وہ مکمل دور ہو جاتی ہیں،خصوصاً خواتین اپنی صحت کے معاملے میں لاپرواہ ہوتی ہیں ، اپنی صحت کی فکر ہم خود کریں، کوئی بھی تکلیف ہوتے ہی اس کا جلد سے جلد علاج کروا لیں۔
مانع حمل ادویات کا طویل استعمال نہ کریں، کیوں کہ اس کا طویل استعمال کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔
میک اپ کے پروڈکٹس لیتے وقت بھی اس کے اجزاء کا خاص خیال رکھیں،کیوں کہ بعض کیمیکلز جلد کے کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔
اگر دھوپ میں زیادہ دیر رہنا ہو تو سن سکرین lotion کا ضرور استعمال کریں۔
اگر کسی کے خاندان میں کینسر کی ہسٹری ہو تو وہ سال میں دو بار یا کم سے کم ایک بار اپنا اسکریننگ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔
کوئی بھی مرض لاعلاج نہیں ہوتا ،ہر مرض کا علاج موجود ہے، شرط یہ ہے کہ ہم اس میں دیر نہ کریں۔
ان تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ دعا مانگیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں موذی امراض سے بچائے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے