٭ ٭ ٭
کیسے میں شاہزادوں کے اوپر غزل لکھوں
کیسے امیر شہر کی تعریف میں کروں
کتنے ہیں دل میں درد یہ کیسے بیاں کروں ؟
اے کاش سب کے درد کا درماں میں بن سکوں
حملوں کے زد میں شہر مقدس ہے کیا کروں
راتوں میں بھی میں چین سے ہرگز نہ سو سکوں
ماؤں کی چیخیں گونجتی رہتی ہیں ہر طرف
کیا خاک حاکموں کے قصیدے بیاں کروں
دنیا کے حکمرانوں کو رب کا نہیں ہے خوف
جی چاہتا ہے چیخ کے شکوے گلے کروں
عہد وفا زمانے نے منسوخ کر دیا
تہذیبِ دورِ نو کا کبھی مرثیہ لکھوں
زخموں سے چھلنی ہوگئے جسم و جگر تمام
حیراں ہے درد بھی کہ کہاں سے میں اب اٹھوں
اے ساجدہ! میں درد نہ کر پائی جب بیاں
تب سے خدائے پاک سے ہر دم دعا کروں
Comments From Facebook


0 Comments