دل مرا لگتا نہیں ہے بےکلی میرے حضور
التجا ہے کیجیے چارہ گری میرے حضور
ذہن ودل سے رنجشوں کو دور کر دیجئے مرے
دیجئے دل کو مرے تا بندگی میرے حضور
ذکر سے خالی نہ ہو لمحہ کوئی اور دن کوئی
میں سدا کرتی رہوں بس یا نبی میرے حضور
آپ مجھ کو مل گئے ہیں مل گیا ساراجہاں
اب نہیں ہے مجھ کو کوئی بھی کمی میرے حضور
روشنی دنیا کی اب دل کو میرے بھاتی نہیں
چاہئے اب مجھ کو دل کی روشنی میرے حضور
آپ کی سنت پہ بس چلتی رہوں چلتی رہوں
آخری دم تک کروں میں پیروی میرے حضور
جب بھی پیکر کے لبوں پر نام آیا آپ کا
گھر میں ہوجاتی ہے ہر سو روشنی میرے حضور
Comments From Facebook


0 Comments