جنوری ۲۰۲٥
خواتین میں obesityکے مسائل

بڑھتا ہوا وزن ہر کسی کے لیے پریشانی کا باعث ہوتاہے۔آج کی مصروف اور ہنگامہ خٰیز زندگی میں کھانے پینے اور رہنے سہنے کے خراب معمولات کی وجہ سے موٹاپا ایک عام مسئلہ بننے لگا ہے ۔ خاص طورسے خواتین میں موٹاپے کی شکایت عام ہوتی جارہی ہے..
موٹاپانہ صرف ایک بیماری ہے بلکہ یہ کئی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔۔ عام معنوں میں”موٹاپا انسانی جسم میں زائد چربی کے اکٹھے ہو کر جسم کو بدنما کر دینے کا نام ہے”۔موٹاپہ خواتین کی صحت اور خوبصورتی کا دشمن ہے۔

موٹاپے کی وجوہات:

موٹاپے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں، جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی خوراک کی بے اعتدالی ہے۔ چکنائی والی اشیاء, processed foodکا زیادہ استعمال، اور کھانے پینے کی غلط روٹین ہے۔
کاربونیٹڈ مشروبات کا استعمال جسم کو بھاری کر دیتا ہے۔پانی کی کمی بھی موٹاپے کا باعث ہوتی ہے جسمانی سرگرمیوں کی کمی بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ مناسب نیند نہ لینےسےبھی وزن بڑھ جاتا ہے۔
بعض ادویات کی وجہ سے بھی موٹا پا بڑھتا ہے، جیسے کہ اینٹی ڈپریسنٹ یا سٹریس دور کرنے والی ادویات ، مانع حمل ادویات وغیرہ۔خواتین میں ہارمونز کی بے قائدگی موٹاپے کا باعث بنتی ہیں جیسے کہ آج کل تھائیرائڈ بہت عام ہوتا جا رہا ہے۔بعض بیماریاں بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہیں جیسے کہ pcod, کوشنگ سنڈروم، ہائیپوتھائرائڈزم وغیرہ۔
کیلوریز کے صرف کرنے میں کمی موٹاپے کا بہت بڑا سبب ہے ،یعنی کہ ہم جو کچھ کھا پی رہے ہیں اس سے حاصل ہونے والی کیلوریز کو اگر ہم جسمانی سرگرمیوں میں صرف نہ کریں تو وہ جمع ہوتے ہوتے موٹاپے کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔جینیاتی عوامل (genes) بھی موٹاپے کا اہم سبب ہے۔
موٹاپے کے اثرات:

*دل کی بیماریاں

*ذیابیطس
*ہائی بلڈ پریشر
*جوڑوں کا درد
*نیند میں خلل (Sleep Apnea) کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔
۔*بانجھ پن کے مسائل پیچیدہ حمل اور پیدائش کے دوران مسائل
*خود اعتمادی میں کمی ،ذہنی دباؤ اور اضطراب جیسے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔

موٹاپے کا علاج:

*وزن کم کرنے کے لیے بہت ہی آسان اور ازمودہ چند پریکٹیکل ٹپس اپ کی خدمت میں پیشں ہیں ،جس پر عمل کرکے کوئی بھی اپنا وزن کم کر سکتا ہے۔
*تازہ پھل سبزیاں اور فائبر والی غذائیں زیادہ استعمال کیجیے۔
*اپنی غذا میں پورشن کنٹرول کریں جیسا کہ زیادہ حصہ سلاد اور کچی سبزیوں پر منحصر ہو اس کے بعد پروٹین ہو ، کوشش اس بات کی کیجیے کہ اپنی غذا میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم سے کم لیں۔اس کا آسان طریقہ اس طرح بھی ہو سکتا ہےاپنی پلیٹ کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں، آدھی پلیٹ سلاد، ایک چوتھائی پلیٹ پروٹین جیسے کہ چکن مچھلی انڈا وغیرہ اور ایک چوتھائی پلیٹ کاربوہائیڈریٹ یعنی کہ اناج وغیرہ
*کھانے کو جتنا زیادہ چبا سکتے ہیں اتنا زیادہ چبا چبا کر کھائیں۔ کھانے کو زیادہ چبانے سے ہمارا لعاب دہن زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے جو کہ موٹاپے کو کم کرنے کا بہترین علاج ہے۔
*اسی طرح پانی کے بھی بہت چھوٹے چھوٹے گھونٹ لے کر پیئں۔ واضح رہے جتنا زیادہ لعاب دہن پانی کے ساتھ پیٹ میںجائے گا ہمارا وزن اتنا زیادہ کم ہوتا جائے گا۔
*کھانے کے دوران پانی نہ پیئیں۔ کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد پانی پییں۔
*اپنی غذا سے شکر اور میدے سے بنی تمام اشیاء مکمل نکال دیں، تلی ہوئی چیزیں بھی کم سے کم کھائیں۔ شکر کی متبادل چیز یںجو بھی میٹھی اور قدرتی ہوں جیسے کہ شہد یا کھجور وغیرہ اس کو استعمال کریں اور شکر کا استعمال ترک کر دیں اس سے وزن میں خاصی کمی ہوگی۔
*اسی طرح آئیوڈین والے نمک کے بجائے پنک سالٹ اپنی غذا میں استعمال کریں۔
پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
*روزانہ کم سے کم 30 منٹ کی ورزش لازمی کریں۔
*رات کا کھانا جتنا جلد کھا سکتے ہوں کھا لیں، رات کے کھانے اور صبح کے ناشتے کے درمیان 15 تا 16 گھنٹے کا وقفہ ضرور ہو، intermittent fasting وزن گھٹانے کا آسان اور کامیاب طریقہ ہے۔
*ہارمونز کی بے اعتدالی ہو یا صحت کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں، اور اس کا وقت پر علاج کرائیں۔
*معیاری نیند لیں،۔
*ذہنی دباؤ سٹریس سے جتنا ممکن ہو بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
*اگر وزن بہت زیادہ بے قابو ہو رہا ہے اور صحت کے مسائل ہو رہے ہیں تو اس کو نظر انداز نہ کریں، ماہرغذائیت سے رجوع کریں اور اپنا علاج کرائیں۔
*سب سے اہم بات موٹاپے کے لیے جو اشتہارات میں ادویات آتی ہیں ان کا ہرگز استعمال نہ کریں ۔کوئی بھی دوا کچھ بھی جادوئی اثر نہیں رکھتی۔ اس کے لیے ہمیں اپنی غذا پر کنٹرول کرنا،صحت مند غذا لینا اور جسمانی ورزش بے انتہا ضروری ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری ۲۰۲٥