جنوری ۲۰۲٥
نوجوانوں کا قومی دن ایک جائزہ

نوجوانوںکا عالمی دن ہرسال’ 12اگست‘ کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔اس دن سماج میں نوجوانوں کی اہمیت اور سماج میں ا ن کی کارکردگی اور ان کے رول کا جائزہ لیا جاتا ہے۔نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل پر بات ہوتی ہے۔نو جوانوں میں شعوری بیداری پیدا کرنا ،اس کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ بحث ومباحثہ ہوتا ہے ،غرض یہ دن نوجوانوں کے نام ہوتا ہے۔ ہمارے ملک ہندوستان میں نیشنل یوتھ ڈے 12جنوری 1984 میں منایا گیا۔ 12 جنوری کو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر نوجوانوں کا قومی دن منانے کا حکومت کا بنیادی مقصد سوامی وویکانند کے نظریات کے ذریعہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ملک کامستقبل بہتر بنانا ہے۔سماجی مصلح اور مذہبی رہنما سوامی وویکانند نے ملک کے ہر نوجوان کی شکل میں مستقبل کی جھلک اور امید کی کرن دیکھی۔انھوں نے نوجوانوں کو مسلس آف آئرن اینڈ نروز آٖ ف اسٹیلmucles of iron n nerves of steel کا نعرہ دیا۔

 my child what i want is muscles of iron and nerves of steel inside which dwells a mind of the same material as that of which the thunderbolt is made.b اس کوٹ کے ذریعہ وہ نوجوانوں میں ہر حالت میں پرسکون رہنے کی صلاحیت پیدا کرناچاہتےتھے۔ 2024 نیشنل یوتھ ڈے کے لئے جو تھیم دیا گیا وہ تھاRise up wake up and Realize the power you have اٹھو جاگو اور پہچانو اپنی طاقت اور صلاحیت کو۔ آج موجودہ سماج میں ہمارے ملک کا نوجوان بیروزگاری سے جوجھ رہا ہے، جس کے لئے حکومت اورملک کے اقتصادی حالات ذمہ دار ہیں۔ لیکن آج کا نوجوان جس اخلاقی گراوٹ اور تعلیمی پسماند گی کا شکار ہے اس کے لئے بڑی حد تک خود نوجوان ہی ذمہ دار ہیں۔سوشل میڈ یا کا غلط استعمال ،منشیات کی لت ، تعلیم سے عدم دلچسپی ، محنت سے فرار،وقت کا زیاں، مخرب الاخلاق حرکتوں میں ملوث ہونا، سماج اور ملک کے لئے لمحہء فکریہ ہے۔ ان حالات میں آنے والے نئے سال میں 12 جنوری کو منایا جانے والا نیشنل یوتھ ڈے نوجوانوں کی اصلاح کے لئے ایک آلہء کار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔سب سے ضروری کام awareness نوجوانوں کو واقف کروانے کا ہے ۔ان کو ان کی پسماندگی کا احساس دلایا جائے،ساتھ ہی اس پسماندگی کا سد باب کرنے کے لئے ان کو ابھارا بھی جائے۔کالج، اسکول، یونیورسٹی اور ہر ممکن مقام پر ایسے پروگرام جو نئی نسل کی دلچسپی کا سبب بن سکتے ہوں منعقد کئے جائیں۔ یوتھ اس میں حصہ لیں تاکہ ان کے خیالات بدلیں ۔ان کے ذہن تعمیری سمت میں گامزن ہوجائیں۔ان کو نئے نئے آئڈیاز کے تحت حرکت میں برکت اور محنت میں عزت کا سبق دیا جائے۔بہ طور خاص سماج میں سیلف ریسپکٹ سے کے ساتھ زندگی گزارنے اور اچھے شہری بننے کی ترغیب دی جائے۔اس مقصد کے لیےسماج کا باشعور طبقہ آگے آئے اور اپنے اطراف سے ایسے نوجوانوں کو جو توجہ کے مستحق ہیں یا بری عادات کے شکار ہیں، ان کی ذہن سازی کی جائےاوریوتھ ڈےکےموقع پر ان کی صلاحیتوں کو چینلائزکیا جائے۔ نوجوان نسل کے پاس بھرپور توانائی اورصلاحیتیں موجود ہیں۔ بس ان کو مثبت راہ پر لگانے کے لئے خصوصی توجہ اور جذبہ چاہیے۔یوتھ ڈے اک یاد دہانی ہے نوجوان نسل کے لیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں اور اپنی صلاحیتوں اور اپنی طاقت کو اپنے سماج اور ملک کی فلاح وبہبود کے لئے کار آمد بنائیں ۔سوشل میڈیا کے اس دور میں سوشل میڈیا ہی کے ذریعے اس کے منفی رجحانت کی مذمت کرتے ہوئے اس کے مثبت و بامعنی استعمال کو اپنا کر روزگار پیدا کرنے کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔یو ٹیوب کا استعما ل تعمیری کام کے لیے، ہنر سیکھنے ،روزگارکمانے کے لیےکیا جاسکتاہے۔اس کی جانب یوتھ ڈے پر توجہہ دلائی جا سکتی ہے۔ساتھ ہی نفرت ،جھگڑا فساد، اور خون خرابہ کی جگہ محبت،دوستی، ایثار جیسے جذبات کی پرورش بھی کی جا سکتی ہے۔ ڈرامے، گیت اور تحریرکے ذریعہ ان باتوں کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔نوجوان لڑکیاں جو مستقبل کی مایئں ہیں،ان کو ان کے نصف سماج ہونے اور ان کو ان کے حقوق و فرائض اور ذمہ داری سبھی سے واقف کروانے کے لیے یوتھ ڈے پر خصوصی کام کرنے چاہئے۔اس طرح نوجوانوںکا قومی دن سماج اور ملک میں اک مثبت انقلاب لانے کا باعث بن سکتا ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری ۲۰۲٥