دین حق کی سر بلندی کا نشاں جی آئی او
عزم نو اخلاق اعلی کا نشا ں جی آئی او
نوجوانوں کو جگایا ہے اسی تنظیم نے
عزم نو دل میں بسایا ہے اسی تنظیم نے
عشق دنیا سے بچایا ہے اسی تنظیم نے
دین حق پر بھی چلایا ہے اسی تنظیم نے
ماں کی عظمت کو بتایا ہے اسی تنظیم نے
خادم انساں بنایا ہے اسی تنظیم نے
دین حق کی سر بلندی کا نشاں جی آئی او
عزم نو اخلاق اعلی کا نشا ں جی آئی او
نسلِ نو کی تربیت کرنا سکھاتی ہے ہمیں
رستۂ اسلاف پر چلنا سکھاتی ہے ہمیں
ظلم دنیا سے مٹا دینا سکھاتی ہے ہمیں
عدل کی رہ پر سدا چلنا سکھاتی ہے ہمیں
مشکلوں کو صبر سے سہنا سکھاتی ہے ہمیں
ہو ادا رب کا بھی شکرانہ سکھاتی ہے ہمیں
دین حق کی سربلندی کا نشاں جی آئی او
عزم نو اخلاق اعلی کا نشاں جی آئی او
Comments From Facebook


0 Comments