السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ! ہادیہ ای میگزین میں ہمیں بہت ہی مفید اور کارآمد معلومات مل رہی ہیں۔ابو الاعلیٰ سبحانی صاحب کی ترجمہ کردہ کتاب ’رسائل من القرآن‘ پر عالیہ نکہت صاحبہ کا تبصرہ بہت بہترہے۔ مزاح کے اسلامی آداب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ مزاح کے بارے میں معلومات بہترین ہیں۔پانی سے دوستی میں پانی پینا کتنا ضروری ہے معلوم ہوا ۔ ڈوپاما ئن مادہ کے نقصانات معلوم ہوئے اور عالمی یوم امن میں آج کے حالات میں امن کتنا ضروری ہے، اس کی اہمیت سے واقفیت ہوئی۔
اللہ تعالی تمام مصنفین اور میگزین کے ذمہ داروں کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین یارب العالمین ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
زاہدہ صاحبہ! ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اللہ آپ کو اجر عظیم سے نوازے ۔ آمین
تصنیف و تالیف کے عمل کو تقویت بخشنے والی چیز قدر شناسی ہے اور الحمدللہ ھادیہ ای میگزین کو یہ قدر شناسی اپنے قارئین کی جانب سے روز اول سے حاصل ہے ۔
ہم آپ کے مشکور ہیں ۔
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭

0 Comments