قاری کی رائے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ستمبر ۲۰۲۵ء کا ہادیہ ای میگزین کا مطالعہ ہوا۔ ماشاءاللہ ہادیہ ای میگزین کے ذریعے سے بہت ہی فائدہ ہو رہا ہے اور نئی نسل کے لیے ای میگزین بہت ہی مفید ثابت ہو رہا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کے ذمہ داران کو اجر عظیم سے نوازے اور ان کے خدمات کو قبول فرمائے، آمین۔
ایڈیٹر صاحبہ کا مضمون ’’مذہبی منافرت کا شکار آسام کے مسلمان‘‘، حمزہ اجمل جونپوری کی تحریر’’داؤدی پتھر بمقابلہ جدعون کا رتھ‘‘ اور چیف ایڈیٹر صاحبہ کا مضمون’’ معلم انسانیت: کتاب و حکمت کی تعلیم اور تزکیہ نفس‘‘ سبھی مضامین عمدہ اور معلومات میں اضافہ کرنے والے ہیں۔ درس قرآن، درس حدیث اور مولانا محترم کی فقہی مسائل کے تحت رہنمائی بھی بہت کارآمد رہی۔ خاص طور پر ’غزہ کے بچوں کے نام‘ یہ عنوان بہت ہی دل پر اثر کر گیا اور پرندوں کی گفتگو میں کبوتر کی باتیں دل کو رلانے والی تھیں: ’’میں شہر غزہ سے آ رہا ہوں ۔وہاں بچوں کے چہرے زرد ہیں۔ ان کے پاس کھانا دوا نہیں اور امن بھی نہیں۔ اوپر سے بم گرتے ہیں، نیچے زمین پر بھوک سے تڑپتے بچے روتے ہیں۔۔۔ تمام چرند و پرند نے یک زبان ہوکر کہا کہ میں امن کا پیغام لے کر دوبارہ غزہ جاؤں گا۔‘‘ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اہل غزہ کو امن عطا فرمائے، آمین۔
’پانی سے دوستی‘ کاعنوان بھی بہت پسند آیا، کیوں کہ آج کل ایسی معلومات کی اہم ضرورت ہے، جس کے ذریعے سے ہماری لڑکیوں کو فائدہ پہنچتا ہو۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہادیہ ای میگزین کو دن دوگنی، رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمِین۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فاطمہ کوثر حمیروی صاحبہ!
آپ کا مراسلہ پڑھ کر خوشی ہوئی ۔کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ ہم اس میگزین کے ذریعہ مختلف النوع موضوعات پر لکھیں تاکہ اس کے قارئین جڑے رہیں۔ الحمدللہ جتنی محبت ھادیہ کو اپنے قارئین سے ملی ہے، لاجواب ہے ۔ اسی طرح اپنا تعاون ہمارے اس مشن کے ساتھ برقرار رکھیں، ہم ممنون رہیں گے۔

والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے