حمدباری تعالیٰ

تخلیق کن فکاں ہے عالم تمام‌تیرا
تو مالک حقیقی ہر اک غلام تیرا

ہر شے کے ساتھ تیری عمدہ صفت نمایاں
تو کار ساز عالم سارا نظام تیرا

بے مانگے مل رہا ہے ہر اک کو رزق اس کا
جود و سخا کرم ہے سب پر دوام تیرا

وہ مصطفیٰ محمد وہ رحمت دو عالم
ہے امتی بہ ان کے فیضان عام تیرا

میں کیا میری حقیقت میں پیکر گناہ ہوں
اسفل مقام میرا اعلی مقام تیرا

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے