بڑھتی ہوئی نفرت

وہ ملک جسے آپ کے آباء و اجداد نے اپنا وطن بنایا، ان کے پاس پاکستان یا بنگلہ دیش یا کسی اور ملک میں بھی ہجرت کر جانے کے مواقع موجود تھے، اس کے باوجود انھوں نے یہاں رہنا پسند کیا، یہاں کی جمہوریت اور سیکولرزم کو قبول کیا۔ ان کی اولادیں ہمیشہ ملک کے تئیں قربانی کے لیے تیار رہیں اور اس ملک کی ترقی میں برابر کا رول ادا کیا، مگر کچھ دہائیوں سے کچھ نئے لوگ اقتدار میں آئے، جنھیں شاید نہ تاریخ پڑھائی گئی، نہ مل جل کے رہنے کے سبق سکھائے گئے، نہ ہی یہ لوگ امن اور محبت کے بول سیکھ پائے۔ پھر ان لوگوں نے ایک بھیڑ کو اکٹھا کیا اور اپنے زہر ان میں بانٹے، انھیں کام کاج نہیں دیا گیا، نہ ہی ان کے بوڑھوں اور عورتوں کے لیے اسپتال بنوائے گئے اور نہ ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے کوئی اسکول یا یونیورسٹی کھولی گئی۔ انھیں مذہب کے نام پہ بھڑکایا گیا اور دوسری برادری کے مال و اسباب لوٹنے کی باتیں کی گئیں۔ لگ بھگ دس سال سے حکومت کے سائے میں یہ لوگ اتنے بڑھتے چلے گئے کہ اب ہر گلی محلے میں ان کی نفرت کی جھلک دکھنے لگی ہے ۔
عید میلاد النبی کے موقع پر کانپور میں مسلم نوجوانوں نے I Love Muhammad کا پوسٹر نکالا جس پہ بجرنگ دل کے لوگوں نے اعتراض کیا اور انھیں اس پوسٹر کو ہٹانے کے لیے کہا۔ مسلم نوجوانوں کے انکار کے بعد ان شر پسندوں نے پوسٹر کو پھاڑنے کی کوشش کی، جس پہ لڑائی ہوئی۔ بعد میں پولیس نے معاملے کو رفع دفع کیا۔ ایک ہفتے کی تفتیش کے بعد پولیس نے ۲۵؍ مسلم نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا۔ ان پر الزام لگایا گیا کہ یہ پوسٹر نئی شروعات ہے اور لوگوں کو بھڑکا رہی ہے۔ یوپی پولیس کی مذمت کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے بیان دیا کہ اگر I Love Muhammad کہنے سے ایف آئی آر درج ہوتا ہے تو ان کے خلاف بھی کیا جائے۔
ویسے اب نے ہندوستان میں مسلم نوجوانوں کے خلاف بے بنیاد کیس درج ہونا اور ان کو جیل میں بند کرنا عام سی بات ہے۔ ستمبر کے شروع میں عمر خالد اور ان کے ساتھی گرفتار ہوئے۔ باقی نوجوانوں کی سنوائی کو جس طرح عدالت عالیہ نے مسترد کیا ہے اس سے حالات کا بہ خوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
۲۳؍ ستمبر کی رات کو پھر سے ایک مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا۔ مکتوب میڈیا کے مطابق ۳۲؍ سالہ شیرو مدھیہ پردیش کے ملتان پور کا رہنے والا تھا۔ ایک منڈی سے بیل خرید کر لوٹتے وقت گئو رکشکوں نے اسے راستے میں روکا۔ لگ بھگ ۳۶؍ ہزار روپے اس سے لوٹے گئے اور اس کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔ شیرو پہ گائے کی اسمگلنگ کا جھوٹا الزام لگا کر قریب پانچ چھ نوجوانوں نے اسے زدوکوب کیا۔ صبح گھر والوں کی رپورٹ پر پولیس نے ایف آئی آر درج کیا۔
رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۱ء میں، ہندوستانی جیلوں میں تمام قیدیوں میں ۳۰؍ فیصد سے زیادہ مسلمان تھے حالاں کہ آبادی میں مسلمانوں کا حصہ صرف 14.2 فیصد ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے اور اس کے خلاف اقدامات صفر ہیں۔ ہمارے لوگوں میں اس بڑھتی ہوئی نفرت کے خلاف کیا ردعمل ہونا چاہیے، اس کی تربیت نہایت ضروری ہے۔ یقیناً یہ حکومت بھی اسی طرح بدل جائے گی جیسے اس سے پہلے کی حکومتیں تبدیل ہوئیں اور تاریخ ایک نیا صفحہ پلٹے گی، پر پیچھے جو ہرجانہ لوگ بھگت چکے ہوں گے، اس کا معاوضہ کون دے گا؟

٭ ٭ ٭

جب اللہ کے نیک بندے اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں، تو دلوں کی یہی کیفیت ہوتی ہے۔ میری والدہ بھی ان میں سے ایک تھیں، ان کی خوبیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے کہ کہاں سے شروع کیا جائے۔ وہ نہایت صابر اور شاکر خاتون تھیں۔ زندگی کے آخری ایام میں مرض کی شدت کے باوجود جب ان سے کوئی خیریت پوچھتا تو ان کی زبان سے ہمیشہ یہی الفاظ نکلتے کہ ’’اللہ کا شکر ہے‘‘۔

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے