مجھ پہ طاری ہے کیسی وحشت یہ
جیسے اجڑا ہوا مزار ہوں میں
دہر کی شورشوں سے خائف کیا
آزمائش کا استعار ہوں میں
غم کے صحرا میں بھی رہی آباد
اشکِ خونیں کا جُوئے بار ہوں میں
موجِ طوفاں سے ٹوٹتی کب ہوں
بحر کی گہر گُستار ہوں میں
زخم دل کے سجا کے رکھتی ہوں
عاشقِ صادقِ غمگسار ہوں میں
وقت کے دہر پر گواہ رہیں
درد کی قوتِ قرار ہوں میں
ہر سخن میں صدا ہے شبؔنم کی
درد کے بزم کی نِگار ہوں میں
Comments From Facebook


0 Comments