شہادت کا یقینی احساس

اللہ کی قسم! مریم کو شاید عجیب طرح سے اپنی شہادت کا پیشگی احساس ہوگیا تھا۔ میں خبری رپورٹس کی تصویریں بنانے کے لیے جنوبی غزہ میں زیادہ تر مریم پر ہی انحصار کرتا تھا اور مالی معاملات میں بھی اس کے ساتھ حساب رکھتا تھا۔
کل ہماری آخری گفتگو میں، اس نے بغیر کسی تمہید اور بغیر کسی وجہ کے اچانک مجھے ایک غیر معمولی پیغام بھیجا۔ اس نے مجھے اپنی بھتیجی کا نمبر دیا اور کہا: ’’اگر اللہ نے اپنی امانت واپس لے لی تو میری بھتیجی سے رابطہ کرنا اور اسے کہنا کہ حساب کتاب اس کے حوالے کر دو اور یہ پیسے اسے دے دینا۔ یہ اس کی پھوپھی مریم کی طرف سے تحفہ ہیں۔‘‘
جب میں نے اس کی شہادت کی خبر دیکھی تو بالکل ششدر رہ گیا۔ ابھی تک یہ حقیقت سمجھ نہیں پا رہا ہوں۔ کیا واقعی انسان کو اپنے اجل کے قریب آنے کا احساس ہو جاتا ہے؟
اللہ تم پر اپنی رحمت نازل کرے مریم! تمہیں معاف فرمائے۔ خدا گواہ ہے کہ تم ان سب میں سے ایک تھیں، جنھیں میں نے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ پاکیزہ اور نیک جانا۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے