مفت میں Polotno Studio کے ذریعے پروفیشنل ڈیزائن بنائیں

پولوٹنواسٹوڈیو (Polotno Studio) کیا ہے؟

اسٹوڈپولوٹنو ایک آن لائن گرافک ڈیزائن ٹول ہے جو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جوCanva یا Photoshop کا ایک آسان اور فری متبادل چاہتے ہیں۔ اس میں آپ آسانی سے پوسٹر، بینر، تھمب نیل، سوشیل میڈیا پوسٹس، فلیئر، کارڈ اور لوگو ڈیزائن کر سکتے ہیں۔

(۱)اسٹوڈیو پولوٹنو(Polotno Studio)
کی خاص خصوصیات

٭ آن لائن ٹول ہے، انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔
٭ ڈریگ اینڈ ڈراپ ایڈیٹرکے بغیر پروفیشنل اسکل کے ڈیزائن تیار۔
٭فری اور پرو ورژن دستیاب۔
٭ہزاروں ٹیمپلیٹس اور ریڈی میڈ ڈیزائنز۔
٭ فری امیجز اور آئیکنز، مفت تصاویر اور آئیکنز کی لائبریری۔
٭ آپ اپنی امیجز، آئیکونز اور فونٹس (اردو فونٹس)بھی فری میں استعمال کر سکتے ہیں۔
٭سوشل میڈیا پلیٹ فارمز
(Instagram,YouTube,Facebook)کےلیےکورسائز ڈیزائن فوری طور پر تیار کر سکتے ہیں۔
٭Transparent Background کے ساتھ ایکسپورٹ کرنے کی سہولت۔
٭ آسان ڈاؤن لوڈ: JPG، PNG یا PDF میں محفوظ کریں۔

(۲) پولوٹنواسٹوڈیو (Polotno Studio)
کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

٭ سوشل میڈیا کنٹینٹ: انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے پوسٹس اور تھمب نیلز۔
٭ مارکیٹنگ اور بزنس: بزنس کارڈ، پوسٹر، بینر، فلیئر۔
٭ ایجوکیشن پریزنٹیشن: سلائیڈز، نوٹس اور پروجیکٹ ڈیزائن۔
٭ ایونٹس اور ذاتی استعمال: شادی کارڈ، دعوت نامہ، گریٹنگ کارڈ۔

(۳)پولوٹنواسٹوڈیو بہ مقابلہ کینوا
(Polotno Studio Vs Canva)

(۴)پولوٹنواسٹوڈیو (Polotno Studio)
استعمال کرنے کا طریقہ

٭ ویب سائٹ کھولیں (https://studio.polotno.com/)
٭ ڈیزائن کا سائز منتخب کریں؛ سوشیل میڈیا، پوسٹر، کسٹم سائز۔
٭ ٹیمپلیٹ یا خالی پیج منتخب کریں۔
٭تصاویر، آئیکنز اور ٹیکسٹ شامل کریں۔
٭کلرز، فانٹس اور بیک گراؤنڈ ایڈٹ کریں۔
٭ڈیزائن کو محفوظ (Download) کریں۔

(۵) کن لوگوں کے لیے بہترین ہے؟

٭ طلبہ
٭ چھوٹے بزنس اونرز
٭سوشل میڈیا کریئیٹرز
٭ اساتذہ
٭ فری لانسرز اور ڈیزائنرز

(۶) فوائد اور نقصانات
فوائد:

٭ بالکل فری اور آسان استعمال
٭ واٹرمارک یا ایڈز نہیں
٭ ہلکا پھلکا (سست انٹرنیٹ پر بھی چلتا ہے)

نقصانات:

٭یمپلیٹس محدود ہیں
٭ ٹیم ورک فیچر موجود نہیں
٭ کچھ ایڈوانس ٹولز کی کمی
اگر آپ کو بغیر پیسے خرچ کیے ایک آسان اور تیز گرافک ڈیزائن ٹول چاہیے تو پولوٹنواسٹوڈیو (Polotno Studio) ایک بہترین انتخاب ہے۔ خاص طور پر طلبہ، اساتذہ، بیگنرز اور چھوٹے کریئیٹرزکے لیے یہ کینوا کا بہترین متبادل ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے