گھنیرا سائبان

بابا کیسے آپ کو بھولوں خود کو کیسے میں سمجھاؤں
ڈھونڈوں دنیا بھر میں لیکن آپ کو اب میں کہیں نہ پاؤں

بچپن کی وہ ساری یادیں، ساری باتیں بھول نہ پاؤں
بادل گرجے بجلی کڑ کے، گود میں آپ کے میں چھپ جاؤں

صبح سویرے آپ کو کیسے بیٹھ کے میں قرآن سناؤں
انگلی پکڑ کے آپ کی بابا، کھلیانوں میں سیر کو جاؤں

لاڈ سے آپ کے اِترا کر میں بھیا کو کیسے للچاؤں
امی کے غصے سے بچ کر آپ کے پیچھے میں چھپ جاؤں

کہاں پہ ڈھونڈوں آپ کو بابا کس کو اپنا درد سناؤں
دل کرتا ہے آپ سے مل کر پھر سے اپنے لاڈ کراؤں

سسک سسک کر اشک بہا کر نظم یہ میں تحریر میں لاؤں
گاؤں کی گلیاں وہی ہیں اب بھی لیکن وہ رونق نہیں پاؤں

آپ کے ساتھ میں باغ میں جاؤں، چن کر باغ سے آم میں لاؤں
اکثر آپ کو خواب میں دیکھوں دیکھ کے بے حد خوش ہو جاؤں
میرے بابا مشفق بابا! آنکھ کھلے تو دیکھ نہ پاؤں
درد اٹھے سینے میں میرے بیٹھ کے بس میں اشک بہاؤں

قبر ہو روشن اور کشادہ باغ سی ہو یہ دعا دہراؤں
میرے مولا بابا کے سنگ جنت میں داخل ہو جاؤں

ساجدہ کیسے آپ کے بن بھی جیتی ہے یہ سب بتلاؤں
سایہ پا کر آپ کا بابا چین کی نیند میں اب سو جاؤں

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

2 Comments

  1. Naveeda

    It was really heart touching ❤️poem ,voice of my soul ,

    Reply
  2. نوشین جاوید احمد

    بہت ہی بہترین والد محترم کی یاد میں دل تڑپ گیا اللہ تعالیٰ آپکی قلم میں طاقت دے

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ۲۰۲٥