آج کی دنیا میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی ہر فرد کی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ خاص طور پر طلبہ کے لیے آن لائن کلاس یا تعلیم، سوشل میڈیا، ای میل، یوٹیوب، آن لائن ریسرچ اور لرننگ ایپس نے تعلیم کو آسان بنا دیا ہے، لیکن اس سہولت کے ساتھ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ہیکنگ، ڈیٹا چوری، آن لائن ہراسانی، آن لائن گرفتاری اور جعلی خبریں اب عام ہو چکی ہیں۔ ایسے حالات میں سائبر سیفٹی اور ڈیجیٹل آداب کی تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ یہ تعلیم اب پرائمری سطح سے اسکولی تعلیمی نصاب میں شامل کرنا وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے۔
سائبر سیفٹی کیا ہے؟
سائبر سیفٹی کا مطلب ہے:
’’ڈیجیٹل دنیا میں اپنے ذاتی ڈیٹا، شناخت اور ساکھ کو نقصان سے محفوظ رکھنا۔‘‘
ضروری حفاظتی اصول:
1)پاس ورڈ کا تحفظ:
٭ ہر اکاؤنٹ کے لیے الگ، مضبوط پاس ورڈ رکھیں۔
٭ پاس ورڈ میں حروف، اعداد اور علامات کا استعمال کریں۔
٭ دو قدمی تصدیق (2FA) کا استعمال کریں۔
2)جعلی ویب سائٹس اور لنکس سے ہوشیار:
اس بات کو ذہن نشین رکھیں کہ
٭ https سے شروع ہونے والی سائٹس محفوظ ہوتی ہیں۔
٭ مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں۔
3)پبلک WiFi پر حساس معلومات نہ دیں:
٭ جیسے کہ OTP، بینکنگ لاگ ان، پاس ورڈز
4)سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات محدود رکھیں
٭ موبائل نمبر، پتہ، اسکول کا نام، تصاویر عام نہ کریں
5)وقتاً فوقتاً سافٹ ویئر اور اینٹی وائرس اپڈیٹ کریں۔
ڈیجیٹل آداب
(Digital Etiquette)
ڈیجیٹل آداب سے مراد وہ اخلاقی اصول ہیں جن کا خیال رکھتے ہوئے ہم انٹرنیٹ پر دوسروں سے بات چیت کرتے ہیں۔
بنیادی اصول:
1)احترام سے بات کریں:
٭ آن لائن چیٹ، کمنٹس اور میسجز میں اخلاق کا دامن نہ چھوڑیں۔
2) Cyber Bullying سے پرہیز:
٭ کسی کو تنگ کرنا، مذاق اُڑانا یا گندی زبان استعمال کرنا سخت منع ہے۔
3) معلومات کی تصدیق کریں:
٭ کوئی بھی خبر یا تصویر شیئر کرنے سے پہلے سچائی کی جانچ کریں۔
4 )کاپی رائٹ کا خیال رکھیں:
٭ بغیر اجازت تصویر، ویڈیو، یا تحریر کا استعمال غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔
5)آن لائن کلاسز میں اصولوں کا خیال:
٭ وقت پر شامل ہوں، شور نہ کریں، کیمرہ اور مائک کا صحیح استعمال کریں۔
طلبہ، والدین اور اساتذہ کی ذمہ داریاںطلبہ کے لیے:
٭ اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔
٭ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوراً والدین یا اساتذہ سے بات کریں۔
والدین کے لیے:
٭ بچوں کو محفوظ انٹرنیٹ کے استعمال کی تعلیم دیں ۔
٭ Parental controls اور filters کا استعمال کریں ۔
٭ بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھیں۔
اساتذہ کے لیے:
٭ ڈیجیٹل آداب کا شعور بٹھائیں۔
٭ کلاسز میں سائبر سیفٹی پر تربیتی سیشن رکھیں ۔
٭ طلبہ کی رہنمائی کریں کہ کیسے سوشل میڈیا یا گوگل کا تعلیمی استعمال کیا جائے۔
سائبر کی دنیا سہولتوںسے بھری ہوئی ہے، لیکن ہوشیاری اور شعور کے بغیر یہ خطرناک بھی بن سکتی ہے۔ ایک محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر تب ہی ممکن ہے جب طلبہ، والدین اور اساتذہ مل کر سائبر سیفٹی اور ڈیجیٹل اخلاقیات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
یاد رکھیں:
’’ڈیجیٹل دنیا میں کامیابی صرف علم سے نہیں، بلکہ اخلاق اور احتیاط سے بھی جڑی ہے۔‘‘
٭ ٭ ٭


0 Comments