جمشیر کی منزل کے لیے راہ ہموار کرتا سنگھمم

جمشیر کالی کٹ شہر میں ولائیل نامی ساحل کے پاس رہتے ہیں اور اسی علاقہ میں وکٹر ٹیوٹوریل کے نام سے کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ انھوں نے سال ۲۰۰۹ء میں بارہویں کی پڑھائی مکمل کرلی تھی۔ مگر آگے کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے ان کے اوپر گھر کی ذمہ داریاں آگئیں۔ کیوں کہ ان کے سر سے والد کا سایہ اٹھ چکا تھا۔ بارھویں کی پڑھائی کے بعد انھوں نے قریب دو سال تک اپنے شہر میں راج مستری کا کام کیا۔ ان کے والد بھی راج مستری کا ہی کام کرتے تھے۔ دو سالوں میں جب ان کا گھر تھوڑا منظم ہو گیا تو جمشیر نے اپنی پڑھائی پھر سے شروع کی۔ سال ۲۰۱۵ء میں کالی کٹ کے نیشنل کالج سے انھوں نے سماجیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
گریجویشن کے بعد جمشیر نے کیرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان کی تیاری شروع کی۔ ساتھ ہی ساتھ گزر بسر کے لیے کرایے کے ایک مکان میں اسکولی بچوں کے لیے کوچنگ سینٹر شروع کیا۔ وقت کے ساتھ جمشیر کو محسوس ہوا کہ انھیں کوچنگ سینٹر چلانے کے لیے زیادہ بڑی جگہ چاہیے۔ بڑی جگہ کے لیے کرایے کی یک مشت رقم بطور ایڈوانس دینے کے لیے انھیں پیسوں کی ضرورت تھی۔ اس ضرورت کونے پورا کیا۔

شہر میں کوچنگ سینٹر کی توسیع کے ساتھ گاؤں میں بھی نیا سینٹر قائم کیا

جمشیر نے فروری ۲۰۱۷ء میں سے پچاس ہزار روپے کا ذاتی قرض لے کر اپنے کوچنگ سینٹر کو بڑا کیا۔ یہ سے لیا گیا ان کا پہلا قرض تھا۔ قرض کی درخواست دینے کے محض دو ہفتوں کے اندر انھیں قرض مل گیا تھا۔ نئی جگہ پر کوچنگ سینٹر کے لیے جگہ زیادہ تھی۔ انھیں پہلے کے مقابلے ایک ساتھ زیادہ طلبہ کو پڑھانے کا موقع ملا۔ یہاں ان کے کوچنگ سینٹر میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد ڈھائی گنا ہوگئی۔ پرانی جگہ چھوٹی تھی جہاں وہ قریب چالیس طلبہ کو ہی پڑھا پاتے تھے۔ نئی جگہ پر فورا ہی طلبہ کی تعداد بڑھ کر سو سے زیادہ ہوگئی۔ کوچنگ سینٹر میں طلبہ کی تعداد بڑھنے سے جمشیر کی زندگی پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ ٹوٹی پھوٹی اردو میں جمشیر نے بیان کیا: ’’اسٹوڈنٹس زیادہ ہیں تو میرا انکم زیادہ ہے۔ اس سے میرا لائف اسٹائیل اچھا ہے۔‘‘
آمدنی بڑھنے پر جمشیر نے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر شہر سے تھوڑی دور کناسیری کے دیہی علاقے میں ایک اور کوچنگ سینٹر شروع کیا۔ کیرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان کی تیاری کرانے کے لیے شروع کیے گئے اس کوچنگ سینٹر کو شروع کرنے پر انھوں نے پندرہ ہزار روپے خرچ کیے۔ ان کے تینوں دوستوں نے بھی اتنے ہی پیسے انویسٹ کیے۔ اس رقم کا انتظام جمشیر اس بنیاد پر کر پائے کہ سے ملے بلاسودی قرض سے اپنے پیشے کو بڑا کر کے اپنی آمدنی بڑھالی تھی۔

بینک کے قرض سے آزادی

کے قرض کی مدد سے جمشیر کی آمدنی بڑھی تو انھوں نے اپنے گھر میں کچھ تعمیراتی کام کرایا۔ ایک کمرے اور باورچی خانے کی مرمت کرائی اور گھر کے باہر بیت الخلا بنوایا۔
۲۰۱۷ء میں جمشیر کی شادی ہو گئی اور ایک سال پہلے ہی ان کے گھر میں پہلی ولادت ہوئی۔ وہ بتاتے ہیں کہ اپنی شادی سے جڑا قرض بھی انھوں نے کوچنگ کی آمدنی سے واپس کیا۔ دراصل جمشیر کی شادی کے وقت ان کی ساس نے ان کی بیوی خالدہ صفیہ کے نام پر ایک سرکاری بینک سے گولڈ لون لیا تھا۔ اونچی شرح سود پر لیے گئے اس قرض کی واپسی ایک طرح سے جمشیر کے ذمہ آگئی۔ اس قرض کو چکانے کے لیے جمشیر نے سے تیس ہزار روپے کا اپنا دوسرا قرض لیا۔ جمشیر نے یہ قرض بھی جلدی ہی ادا کردیا۔
فی الحال جمشیر کوئی نیا قرض لینے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ مستقبل کے سلسلے میں ان کا پلان ہے کہ شہر میں ہی ایک نیا اور بڑا کوچنگ سینٹر شروع کرنے کے لیے قرض لیں گے۔ پہلے کی طرح ہی اس سینٹر کا ایڈوانس کرایہ دینے کے لیے انھیں سے قرض لینے کی ضرورت پڑے گی۔ جمشیر کو یہ بھروسہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان کو سے مدد مل جائے گی۔ وہ کہتے ہیں: ’’میں نے سے دو بار قرض لیا۔ مجھے اس پر بہت اعتماد ہے۔‘‘
جمشیرنے بتایا کہ کالی کٹ میں بھی بہت اونچی شرح سود پر قرض دینے والے مہاجن موجود ہیں۔ مگر ان سے کبھی قرض لینے کی نوبت نہیں آئی۔ وہ ہنستے ہوئے کہتے ہیں: ’’سنگھمم ہی میرا منی لینڈرہے۔‘‘

بڑی منزل کی طرف بڑھتے قدم

 جمشیرچاہتے ہیں کہ مستقل میں انھیں پہلے کے مقابلے میں بڑا پرسنل لون دے اور آسانی کے ساتھ دے۔ ان کے مطابق تیس ہزار روپے کا پچھلا قرض ذرا مشکل سے ملا تھا۔ وہ کہتے ہیں: ’’میری خواہش ہے کہ مجھے ایک لاکھ روپے کا پرسنل لون دے۔ حالاں کہ سنگھمم پچاس ہزار روپے تک کا ہی پرسنل لون دیتا ہے۔‘‘
جمشیر قرض کی ادائیگی کے لیے بارہ مہینے کی مدت اور سروس چارج سے پوری طرح سے مطمئن ہے۔ حالاں کہ وہ یہ بات جوڑتے ہیں کہ اگر سروس چارج کم کرنے پر غور کرے تو بہتر رہے گا، گرچہ وہ یہ بات مانتے ہیں کہ اپنا کام کاج چلانے کے لیے کی بھی آمدنی ہونی چاہیے۔
جمشیر کو کی سالانہ میٹنگ کا دعوت نامہ ڈاک سے مل جاتا ہے۔ مگر وہ اب تک ایک بار بھی ان میٹنگوں میں شامل نہیں ہوپائے۔ انھوں نے بتایا: ’’اگر کبھی ایسی میٹنگ میں جانا ہوا تو میں یہ مانگ کروں گا کہ مجھ جیسے لوگوں کو بڑا پرسنل لون دیا جائے۔‘‘
جمشیر نے خود کا ممبر بننے کے بعد اپنے ایک دوست شوکت علی کو کا ممبر بنایا۔ پیشے سے ڈرائیور شوکت نے بھی جمشیر کی طرح سے تیس ہزار روپے کا پرسنل لون لے کر بینک کا قرض چکایا ہے۔ حالاں کہ شوکت اپنے روزگار سے جڑی پریشانیوں کی وجہ سے قرض نہیں ادا کر پا رہے ہیں۔ جمشیر کے مطابق انھیں یہ دیکھ کر برا لگتا ہے کہ جس آدمی کو قرض دلانے کے لیے انھوں نے سفارش کی تھی، وہ وقت پر قرض کی ادائیگی نہیں کرپارہا ہے۔ شوکت کے علاوہ جمشیر نے اپنے کچھ رشتے داروں اور دوستوں کو کے بارے میں بتایا ہے۔ وہ سب باری باری سے رابطہ کررہے ہیں۔
کوچنگ میں جمشیر شام چار سے آٹھ بجے تک لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ بیچ کو پڑھاتے ہیں۔ پبلک سروس کمیشن والی کوچنگ میں ہفتے میں تین دن، دوشنبہ، بدھ اور جمعہ کو پڑھاتے ہیں۔ باقی بچے وقت میں وہ خود مسابقتی امتحانات کی تیاری کرتے ہیں۔
جمشیرابھی دو الگ الگ طرح کے کوچنگ سینٹر چلارہے ہیں۔ وہ اس پیشے میں اپنے پیر جمارہے ہیں اور اس سے ان کو اچھی آمدنی بھی ہورہی ہے۔ مگر ان کا مقصد کیرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب ہونا ہے۔ جمشیر کے مطابق اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جس معاشی بے فکری کی ضرورت تھی اسے پانے میںمددگار ثابت ہوا ہے۔ ان کی منزل سرکاری نوکری ہے اور کوچنگ سینٹر اس منزل تک پہنچنے کا راستہ ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ۲۰۲٥