ہم سایہ سے دوستی

وہ میری دوست ہے مجھ سے بہت الفت بھی رکھتی ہے
پڑوسن مہرباں ہے اور بڑی شفقت بھی رکھتی ہے

رہے قائم سدا الفت محبت ہر پڑوسن میں
دلوں کو جوڑنے کی پیار سے حکمت بھی رکھتی ہے

پڑوں بیمار جب میں یا کبھی ہوتی ہے کچھ مشکل
تو ان حالات میں خدمت کی وہ ہمت بھی رکھتی ہے

بڑے، چھوٹے ہیں سب مانوس اس سے ملتے جلتے ہیں
دلوں کو موہنے کی وہ بڑی قدرت بھی رکھتی ہے
بہت منصف مزاج اور ہے بہت ہی عدل گستر وہ
غلط کو وہ غلط کہہ دینے کی جرأت بھی رکھتی ہے

غریبوں اور ضعیفوں کی مدد کرنے کی وہ عادی
بڑوں، بوڑھوں کی اپنے دل میں وہ عظمت بھی رکھتی ہے

بہت ہی مطمئن ہے ساجدہ رب کی نوازش پر
رہیں سب مل کر آپس میں وہ یہ چاہت بھی رکھتی ہے

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ۲۰۲٥