اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو نہ صرف عبادات بلکہ انسان کے اخلاق،تعلقات اور معاملات کو بھی درست راہ پر گامزن رکھتا ہے۔ یہ دین انسان کو تنہا نیکی پر نہیں چھوڑتا، بلکہ اس کے اردگرد کے لوگوں، رشتہ داروں، دوستوں اور خاص طور پرپڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کرتا ہے۔
انسانی معاشرہ ایک جڑے ہوئے وجود کی مانند ہے، جس میں ہر فرد دوسرے سے وابستہ ہے۔ کوئی انسان تنہا نہیں جیتا، اس کی زندگی، خوشیاں غم، آسانیاں اور پریشانیاں سب اپنے گردو پیش کے لوگوں سے متاثر ہوتی ہیں۔ انہی رشتوں میں سے ایک انتہائی اہم ، نازک اور مقدس رشتہ پڑوسی کا ہے۔ وہ شخص جو ہمارے گھر کے قریب رہتا ہے، روزمرہ ہماری آنکھوں کے سامنے آتا ہے، ہمارے دروازے کے پار ہمارے دائیں بائیں، اوپر یا نیچے رہائش پذیر ہوتا ہے، وہ صرف ایک رہائشی نہیں بلکہ ہمارے دین و دنیا کی بہت سی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔ پڑوسی صرف ایک ہمسایہ نہیں ہوتا ، بلکہ وہ وہ ہستی ہے جس کے ساتھ ہمارا دن رات کا سامنا ہوتا ہے، جس کے ساتھ خوشی و غم کا رشتہ بجڑا ہوتا ہے، جو ہمارے دروازے کے ساتھ ، ہماری گلی یا عمارت میں رہتا ہے۔
آج کے مادی دور میں، جہاں لوگ اپنے آپ میں گم ہیں، پڑوسیوں سے تعلق محض سلام دعا یا کبھی کبھار شکایت تک محدود ہو چکا ہے۔ دلوں میں محبت، خیال داری اور ایک دوسرے کے حقوق کی پاس داری کا جذبہ کم زور پڑ چکا ہے۔ اسی لیے وقت کی اشد ضرورت ہے کہ ہم پڑوسیوں کے حقوق پر غور کریں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ان کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے معاشرے کو دوبارہ اس اخلاقی بلندی پر لے جائیں جہاں ایک پڑوسی دوسرے کے لیے سایہ رحمت بنے۔
حقوق ہم سایہ ۔ قرآنِ مجید کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں معاشرتی تعلقات کو سنوارنے کی تعلیم دی ہے۔ اسی معاشرتی نظام میں پڑوسی کے ساتھ برتاؤ بھی شامل ہے۔ قرآن مجید نے اس رشتے کو بڑی وضاحت اور زور کے ساتھ بیان کیا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنبِ وَابْنِ السَّبِيلِ
(سورة النساء : 36)
’’اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، والدین کے ساتھ احسان کرو، قرابت داروں، یتیموں، مسکینوں، قریبی پڑوسی، دور کے پڑوسی، پہلو کے ساتھی، مسافر اور ان کے ساتھ بھی جن کے تمہارے ہاتھ مالک بنے ہیں۔‘‘
عبادت الہی کے فوراً بعد اللہ تعالیٰ نے والدین، رشتہ داروں، اور معاشرے کے مختلف کم زور طبقات کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم دیا اور ان کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں کو بھی اس فہرست میں شامل فرمایا، جو کہ اس تعلق کی دینی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
قرآن مجید کا یہ اسلوب، جس میں عبادتِ رب اور خدمت خلق کو ایک ہی سانس میں ذکر کیا گیا ہے، ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کا راستہ صرف نماز، روزہ اور حج تک محدود نہیں، بلکہ پڑوسی کی بھلائی، اس کی عزت، راحت، اور تکلیف سے بچاؤ بھی اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے۔
یہ افسوس کا مقام ہے کہ آج کے جدید دور میں ہمیں اپنے گھر کا پتہ تو ہوتا ہے، لیکن دیوار کے اُس پار رہنے والے پڑوسی کا نام، حالت، یا ضرورت معلوم نہیں ہوتی۔ قرآن ہمیں جھنجھوڑتا ہے، یاد دلاتا ہے کہ پڑوسی کا حق وہی ہے جو کسی قریبی رشتہ دار یا کم زور فرد کا ہے۔
حقوق ہم سایہ۔ احادیث کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی یہ تم کو نہ صرف ہدایت کا ذریعہ بنایا، بلکہ انسانیت کے لیے کامل نمونہ بھی۔ جب ہم پڑوسیوں کے بارے میں احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں، تو محسوس ہوتا ہے کہ گویا پڑوسی کی حیثیت دین میں صرف سماجی تعلق نہیں بلکہ ایمان کے معیار کا آئینہ ہے۔ ایک حدیث میں آپ نے ارشاد فرمایا:
مازال جبرئيل يوصينى بالجار حتى ظننت أنه سيورثه
(سنن ترمذی: ۱۹۴۳)
’’جبرئیل مجھے برابر پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ وہ اسے وارث بنادیں گے۔‘‘
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جبرئیل جیسے مقرب فرشتہ کی بار بار نصیحت نے نبی صلی ا یتیم کو اس قدر حیرت میں ڈال دیا کہ آپ نے گمان کیا کہ شریعت میں پڑوسی کو وراثت کا بھی حق مل جائے گا۔ یہ کوئی معمولی اشارہ نہیں، بلکہ یہ حدیث ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ پڑوسی کا رشتہ اتنا قریب، اتنا اہم اور اتنا بامعنی ہے کہ وہ خونی رشتہ داروں کی صف میں شامل ہو جاتا ہے۔
پڑوسی کو ایذا دینا ایمان پر سوالیہ نشان
ایک حدیث میں نبی صلی للہ یہ تم نے فرمایا:
والله لا يؤمن، والله لا يؤمن، والله لا يؤمن، قيل : مَن يا رسول الله ؟ قال: الذي لا يأمن جاره بوالله
( صحیح بخاری: ۵۶۷۰)
’’اللہ کی قسم وہ مؤمن نہیں ہوسکتا، اللہ کی قسم وہ مؤمن نہیں ہو سکتا، اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہو سکتا، پوچھا گیا کہ کون؟ آپ نے فرمایا کہ جس کی ایذا رسانی سے اس کے پڑوسی محفوظ نہ ہوں۔‘‘
تین مرتبہ قسم کھا کر یہ بات کہنا ہمارے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ آج ہم بڑے فخر سے اپنے ایمان کا اعلان کرتے ہیں، لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہمارا رویہ پڑوسی کے ساتھ کیسا ہے؟
اگر ہم شور کرتے ہیں، راستہ بند کرتے ہیں، گندگی پھیلاتے ہیں، یا زبان سے دل دُکھاتے ہیں تو یا درکھیے، ہمارا ایمان کم زور بلکہ خطرے میں ہے۔
پڑوسی کی بھوک ہماری آزمائش
ایک مقام پر نبی ﷺ نے فرمایا:
ليس المؤمن بالذي يشبع وجاره جائع إلى جنبه
( صحیح بخاری: ۱۱۲)
’’مومن وہ نہیں ہوتا جو خود تو پیٹ بھر کے کھائے اور اُس کا پڑوسی اس کے پہلو میں بھوکا رہے۔‘‘
ایک مقام پر اللہ کے رسول نے اس کو علم کے ساتھ مقید کیا کہ اگر کسی شخص کو معلوم ہو کہ اس کا پڑوسی بھوکا ہے، پھر بھی وہ اس کی فکر نہ کرے تو وہ کامل مؤمن نہیں ہوسکتا، ارشاد نبوی ہے:
ما آمن بي من بات شبعانًا وجاره جائع إلى جنبه وهو يعلم به (طبرانی : ۷۵۱)
’’وہ شخص مجھ پر ایمان لانے والا نہیں ہوسکتا، جو خود تو پیٹ بھر کر سوئے
اور اس کا پڑوسی اس کے پہلو میں بھوکا رہے اور وہ یہ بات جانتا بھی ہو۔‘‘
یہ حدیث بظاہر ایک سادہ جملہ لگتی ہے، لیکن اس کے اندر دل ہلا دینے والی حقیقت ہے ۔ ہم میں سے کتنے لوگ روز تین وقت کا کھانا کھاتے ہیں، گوشت، میٹھا، چائے، دعوتیں، خوشیاں، لیکن دیوار کے اُس طرف، ہمارا پڑوسی کب سے بے روزگار ہے، کب سے دوا کے لیے ترس رہا ہے، ہمیں معلوم نہیں اور اگر معلوم ہو کر بھی ہم خاموش ہیں، تو ہم اس حدیث کے مخاطب ہیں۔ یہ نکتہ ہمیں احساس دلاتا ہے کہ پڑوسی کی بھوک ہماری عیاشی پر سوالیہ نشان ہے۔
رسول اللہ صلی یم نے اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والوں کو پڑوسی کو تکلیف
دینے سے منع فرمایا ہے اور اس کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کی ہے:
من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلايؤذ جاره، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه ، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا اولیسکت۔
( صحیح بخاری: ۶۰۱۸)
’’جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کا کرام کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ بھلائی کی بات کہے یا خاموش رہے۔‘‘
یہ حدیث ہمیں ایمان کا عملی معیار بتاتی ہے۔ صرف زبان سے ایمان کا اقرار کر لیا کافی نہیں۔ بلکہ اگر ہم مومن ہیں تو ہمارے پڑوسی ہم سے محفوظ، مطمئن اور خوش ہونا چاہیے۔ اگر ہم اچھے اخلاق کے مالک ہیں، تو سب سے پہلے اس کا اثر ہمارے قریب رہنے والے لوگوں پر ہونا چاہیے۔
غیر مسلم پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک
اسلامی معاشرہ وہ ہے جہاں ہر گھر دوسرے گھر کا سایہ ہو، ہر دروازہ دوسرے دروازے کا محافظ ہو، اور ہر انسان اپنے ہمسائے کا بھائی ہو۔ ہمیں اپنے عمل سے اسلام کو زندہ کرتا ہے۔ ہمیں محض باتوں سے نہیں، اپنے کردار سے، اخلاق سے، مسکراہٹ سے، مدد سے، اور خلوص سے اپنے ہمسایے کے دل میں جگہ بنانی ہے۔ ہمیں اپنے غیر مسلم ہمسائے کے ساتھ حسن سلوک کر کے، اسے دعوت دین کا راستہ دکھانا ہے۔ ہمیں اپنے ضعیف، بیمار، اور اکیلے پڑوسیوں کا سہارا بننا ہے۔ آپ کی عادت مبارکہ تھی کہ اگر کوئی پڑوسی بیمار ہوتا، تو آپ اس کی عیادت کو جاتے۔ اگر کسی کا انتقال ہوتا، تو جنازہ میں شرکت کرتے۔ اگر کسی کو کوئی ضرورت ہوتی ، تو حتی المقدور مدد کرتے۔ یہ سب کچھ صرف اخلاقی حسن نہیں تھا، بلکہ یہ دین کی روح تھی۔
آپ نے صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے ہمیں سکھایا کہ پڑوسی اللہ کی طرف سے ایک امانت ہے۔
پڑوسی کا دین ، قوم، طبقہ، زبان کچھ بھی ہو، اسلام کی تعلیم یہی ہے کہ انسان کو انسان سمجھا جائے اور اس کے ساتھ احسان کیا جائے۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمر و بن عاص نے اپنے گھر والوں کو حکم دیا کہ وہ غیر مسلم پڑوسی کو ہدیہ بھیجیں:
ذبحث شاة لابن عمرو في أهله، فقال: أهديتم لجارنا اليهودي؟ قالوا : لا ، قال : ابعثوا إليه منها، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : ما زال جبريل يوصيني بالجار حتى ظننت أنه سيورثه
(ابوداود: ۵۱۵۲، ترمذی: ۱۹۴۳)
’’حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے گھر میں ایک بکری ذبح کی گئی پھر جب آئے تو ) انہوں نے کہا تم نے ہمارے یہودی ہمسایہ کو ہدیہ بھیجا؟ گھر والوں نے کہا کہ: نہیں، آپ نے فرمایا کہ اس بکری کے گوشت میں سے اسے کچھ بھیجو، اس لیے کہ میں نے آں حضرت سلی یا ہی تم کو فر ماتے سنا تھا کہ جبریل ہمیشہ مجھے ہمسایہ کے ساتھ احسان کرنے کی وصیت کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ اس کو وارث کر دیں گے ۔‘‘
اسلام نے جس انداز میں پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کی تعلیم دی ہے، اگر وہ ہمارے معاشرے میں رائج ہو جائے تو آج کی دنیا جنت کا نمونہ بن جائے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات سے بہت دور جاچکے ہیں۔ آج ہم نے پڑوسیوں کے حقوق کو نظر انداز کر دیا ہے، جس کا نتیجہ نفرت، تناؤ، دشمنی، اور بے حسی کی صورت میں ہمارے گھروں اور محلوں میں نظر آتا ہے۔
پہلے کے زمانے میں لوگ پڑوسیوں کو خاندان کی طرح جانتے تھے۔ ایک گھر میں موت ہو یا خوشی سارا محلہ شریک ہوتا۔ آج ہم سالوں سے ساتھ رہنے والے پڑوسی کا نام تک نہیں جانتے۔ یہ روحانی تنہائی اور معاشرتی بے رخی کا ایک خطرناک زہر ہے، جو محبت کے ماحول کو کھوکھلا کر رہا ہے۔
آج کے دور میں ہمیں ایک نئے معاشرتی انقلاب کی ضرورت ہے، جو مسجد کے منبر، گھر کی ماں، اور اسکول کے معلم سے شروع ہو۔ پڑوسیوں کے حقوق کی یاد دہانی صرف جمعہ کے خطبے میں نہ ہو، بلکہ وہ ہمارے گھروں، زبان، اخلاق، اور دلوں میں بس جائے۔
تاریخ اسلام میں کئی ایسے محلے، بستیاں، اور معاشرتی نظام قائم ہوئے، جہاں پڑوسیوں کے ساتھ سلوک فقط فرض نہیں، بلکہ زندگی کا حسن سمجھا جاتا تھا۔ یہ مثالیں نہ صرف ہماری تربیت کرتی ہیں بلکہ یہ پیغام دیتی ہیں کہ اسلامی تعلیمات عملی میدان میں کیسے نافذ ہوتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ جب مکہ سے مدینہ تشریف لائے تو مہاجرین بے سروسامانی کے عالم میں تھے۔ ان کے پاس گھر تھے نہ روزگار۔ اس وقت مدینہ کے انصار نے جو قربانی دی، وہ تاریخ کی سب سے شاندار پڑوسیانہ مثال ہے۔ انصار نے اپنے گھروں کے دروازے مہاجرین پر کھول دیے۔ اپنی جائیداد، کھیت، مال، اور حتی کہ بیویاں بھی ان کے ساتھ تقسیم کرنے کا جذ بہ ظاہر کیا۔ کئی انصاری صحابہ نے اپنے گھروں میں دودو مہاجرین کو مہمان رکھا۔
قرون وسطی کے اندلس (اسپین) میں مسلمان، عیسائی، اور یہودی پڑوسیوں کے در میان علم، ادب، تجارت اور ثقافت میں مثالی اشتراک تھا۔ نہ صرف عبادت گاہیں قریب تھیں، بلکہ ایک دوسرے کے تہواروں میں احترام کے ساتھ شرکت بھی کی جاتی تھی۔
ہم سایہ سے غفلت۔ ایمانی کم زوری
اسلام کا معاشرتی نظام جہاں محبت، خیر خواہی اور عدل پر مبنی ہے، وہیں وہ ان لوگوں کے لیے سخت تنبیہ بھی کرتا ہے جو اپنے فرائض سے غافل رہتے ہیں۔ اور ان میں سب سے زیادہ خطرناک غفلت پڑوسیوں کے حقوق کی پامالی ہے۔ بظاہر چھوٹا لگنے والا یہ معامله، در اصل ہماری ایمانداری، نیکی اور حتی کہ نجات کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
پڑوسیوں کے حقوق کی غفلت کوئی معمولی لغزش نہیں ، یہ ایمان کے زوال اور جہنم کی راہ ہے۔ لہذا ہم جب بھی کھا ئیں، پڑوسی کا بھی خیال رکھیں۔ جب بھی کوئی خوشی یا مصیبت آئے، اس سے باخبر رہیں۔ اگر کچھ نہیں کر سکتے ، تو کم از کم مسکرا کر سلام تو کریں۔ ان کی غیبت نہ کریں، ان کی عزت کی حفاظت کریں۔
اسلام صرف اقوال یا خیالی اخلاقیات کا مذہب نہیں، بلکہ وہ ایک عملی دین ہے، جو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کرتا ہے۔ پڑوسیوں کے حقوق کی بات کرتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم صرف اصول نہ دہراتے رہیں، بلکہ اپنے سماج میں ان کو عملی شکل میں کیسے نافذ کریں، یہ بھی جائیں۔
ہمارے کئی مسائل اس وجہ سے پیدا ہوتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کو جانتےہی نہیں۔ دیوار کے اُس طرف رہنے والے کا نام، خاندان، حالات یا مسئلے سے ہم نابلدہوتے ہیں۔
اکثر محفلوں میں صرف دنیاوی باتیں ہوتی ہیں۔ کبھی کبھار اگر پڑوس میں دین، اخلاق، حدیث، سیرت، یا اسلامی معاشرت کا تذکرہ ہو، تو دل بھی نرم ہوتے ہیں اور نیتیں بھی بہتر ہو جاتی ہیں۔ ہفتہ وار مختصر درس، دعاؤں کا تبادلہ، یا دینی پروگرام جیسےایکٹیوٹیز پڑوس کے رشتے میں روح پھونک دیتے ہیں۔
٭ ٭ ٭


0 Comments