کتابوں سے تم اپنے دل کو لگا لو
عزیزو! کتابوں سے خود کو سجالو
کتابیں تو ہیں زندگی کا سہارا
انہی سے منور ہے رستہ ہمارا
کتابوں میں ہے علم کا اک خزینہ
یہی ہے ترقی کا بہتر قرینہ
پڑھو تم کتابیں، کرو علم حاصل
وگرنہ رہوگے نرے تم بھی جاہل
کتابیں ہیں نیکی کے عمدہ وسائل
ہیں ان میں ہدایت کے روشن دلائل
نصیحت یہ ہے نظم میں پیش کردہ
کتابیں سنواریں گی حال اور فردا
Comments From Facebook


0 Comments