دو برس قبل جب ہماری امریکہ میں مقیم بیٹی اپنے پہلے فرزند کی ماں بننے والی تھی، ہم دونوں یہاں ہندوستان میں ہسپتال کے بستروں پر کووِڈ کے عروج کے دنوں میں اپنی بیماریوں سے نبرد آزما تھے۔ بیٹی کے سسرال والے بھی اپنی مشکلات میں گرفتار تھے۔ ہم اپنی معذوری پر دل گرفتہ تھے کہ اپنی بچی کی مدد نہیں کر سکتے۔
ایسے میں بیٹی کی امریکی مکان مالکن ایک ۷۲؍ سالہ ریٹائرڈ وکیل ماں کا کردار نبھانے آگے آئیں۔ انھوں نے بے بی شاور کا اہتمام کیا، نصف شب کو ہسپتال لے گئیں اور زچگی کے بعد بھی اس کے پاس رہیں۔ یقیناً، مہربانی اس دنیا کے ہر گوشے میں جلوہ گر ہے۔
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook


0 Comments