میری بیٹی اولیویا کو آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی اور کم سمعی کا مسئلہ ہے۔ مگر اس دن جب ہم پین کیک ہاؤس گئے تھے، وہ صرف دو برس کی معصوم اور شوخ بچی تھی۔ وہ سب میزوں پر جا جا کر اپنا تعارف کر رہی تھی۔ ایک بزرگ کے پاس وہ قدرے دیر تک رکی۔ کچھ دیر بعد وہ ہمارے پاس آئی اور کہا: ’’اولیویا بہت پیاری بچی ہے۔‘‘ اور ہمارا پتہ مانگا۔ چند ہفتوں بعد ان کی طرف سے کتاب (Love You Forevar) موصول ہوئی۔ کئی دن ہم اسے پڑھتے ہوئے آنسو بہاتے رہے۔ آج اولیویا ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والی ہے اور ہم اب بھی وہ نغمہ ایک دوسرے کے لیے گاتے ہیں۔ اس اجنبی کی مہربانی نے ہماری زندگیوں میں دائمی اثر چھوڑا۔
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook


0 Comments