السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
ہادیہ کا شمارہ ویب سائٹ پر پڑھا؛ الحمدللہ مستقل قاری ہوں، اس شمارے کو پڑھ کر مسرت ہوئی ۔ ذہنی صحت اور اس کے چلینجز اور حب رسول اور اس کے تقاضے، معاشرتی ناہمواریوں کا نبوی حل ، نیز صحت سے متعلق کینسر کی وبا جیسے مضامین رہنمائی کے لیے بہترین تھے۔ ایک خوبی ھادیہ کی ہے کہ جب جس مضمون کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، اس کے مضامین عین اسی پر رہنمائی کرتے ہیں۔ اکتوبر میں دماغی صحت کا ہفتہ مناتے ہوئے بیداری پیدا کرنے والے مضامین رہنما ثابت ہوئے ۔
اللہ آپ سب کی کوششوں کو قبول فرمائے ۔ آمین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ آپ کا مراسلہ موصول ہوا، آپ نے لکھا کہ آپ مستقل قاری ہیں جان کر مسرت ہوئی، ہادیہ ٹیم آپ کی دل سے مشکور ہے۔ دعا کے خواستگار ہیں ۔
والسلام
ایڈیٹر
ھادیہ ای۔ میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments