قاری کی رائے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ رب العالمین!
ھادیہ ای میگزین کا ستمبر 2026ء کا 66واں شمارہ نظر سے گزرا۔ یہ شمارہ علمی، اصلاحی اور دینی مضامین کا خوب صورت مجموعہ ہے۔ اس میں شامل تمام تحریریں قارئین کے لیے علم و شعور میں اضافے اور فکری رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ خصوصاً ’’اسلام: نسوانیت کا محافظ‘‘ اور ’’ہمارے تصور کا اسکول: ایک تعلیمی منشور‘‘ جیسے عنوانات نہایت اہم، فکر انگیز اور قابلِ تعریف ہیں۔ ان مضامین کے ذریعے اسلام کی رہنمائی اور تعلیم کے درست تصور کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
اس شمارے کے تمام لکھنے والوں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جنھوں نے اپنی علمی صلاحیتوں اور خوب صورت اندازِ تحریر سے رسالے کو مزید مؤثر بنایا۔ ساتھ ہی ان تمام قارئین کو بھی مبارک باد، جو اس علمی و اصلاحی سفر کا حصہ بنتے ہیں اور اپنے وقت کو مفید مطالعے میں صرف کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ھادیہ ای میگزین کی پوری ٹیم، تمام لکھنے والوں اور پڑھنے والوں کی محنتوں کو قبول فرمائے، علم میں برکت عطا فرمائے اور اس رسالے کو مزید ترقی و کام یابی سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین!

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا مراسلہ موصول ہوا۔ ہم تہہ دل سے آپ کے مشکور ہیں۔ آپ نے مختلف تحریروں کا ذکر کیا۔ یہ جان کر احساس ہوا کہ بہنیں اس میگزین کو توجہ سے پڑھتی ہیں۔ یہی بات ھادیہ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔
والسلام

ایڈیٹر، ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اکتوبر ۲۰۲٦