اپنے رب کو میں منانا چاہتی ہوں

سر کو سجدے میں جھکانا چاہتی ہوں
اپنے رب کو میں منانا چاہتی ہوں

میں عَلَم حق کا اٹھانا چاہتی ہوں
راہِ حق میں جاں لٹانا چاہتی ہوں

سب گلے شکوے بھلانا چاہتی ہوں
گھر کو میں جنت بنانا چاہتی ہوں

دشمنی کو بھول جانا چاہتی ہوں
اور گلے سب کو لگانا چاہتی ہوں

خلقِ اعلیٰ سے لبھانا چاہتی ہوں
آدمیت کو جگانا چاہتی ہوں

بغض و نفرت کو مٹانا چاہتی ہوں
پرسکوں دنیا بسانا چاہتی ہوں

عزتِ آبا بڑھانا چاہتی ہوں
نیک نامی میں کمانا چاہتی ہوں

قلبِ سندس جیت جانا چاہتی ہوں
اس وجہ سے مسکرانا چاہتی ہوں

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے