السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ھادیہ ای میگزین شمارہ نمبر 66، ماہ ستمبر 2026ء کا مطالعہ کیا۔ سب سے پہلے جس مضمون کا مطالعہ کیا، وہ ’’ہمارے تصور کا اسکول‘‘ ہے۔ محترم سید سعادت اللہ حسینی صاحب کے مضمون نے پوری توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی۔ واقعی دورِ جدید میں تعلیم کردار سازی کا ذریعہ نہیں بلکہ ڈگری کا حصول بن گئی ہے۔
اس کے بعد محترمہ سعید اختر صاحبہ کی تحریر کردہ درسِ حدیث کا مطالعہ کیا۔ اگر ہمارا معاشرہ اس پر باعمل ہو جائے تو معاشرے کے بے شمار مسائل حل ہو جائیں اور فتنہ و فساد ختم ہو جائیں۔ ٹی ٹائم نے تو بے حد متاثر کیا۔ بقیہ مضامین بھی رسالے کی جان ہیں۔ الغرض ہر بار کی طرح اس شمارے کے بھی تمام مضامین نہایت عمدہ، معیاری اور فکر انگیز ہیں۔
دورِ جدید میں جہاں ذرائع ابلاغ کا ایک بڑا حصہ سطحی اور غیر معیاری مواد سے بھر چکا ہے، وہیں ھادیہ ای میگزین علم و آگہی، شعور، کردار سازی اور معاشرتی اصلاح کا نہایت مؤثر ذریعہ بن کر آتا ہے۔
میں ادارہ ھادیہ، محترمہ مدیرہ صاحبہ اور تمام اہلِ قلم کو اس بامقصد اور مفید کوشش و کاوش پر دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
دعا ہے کہ ھادیہ ای میگزین ہمیشہ اسی طرح شعاعیں بکھیرتا رہے، تمام امتِ مسلمہ کی ہدایت و کام رانی کا ذریعہ بنے اور اللہ تعالیٰ اس رسالے کے تمام منتظمین و معاونین کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین!
جزاکم اللہ خیراً
والسلام
سسٹر اسماء! آپ کا مراسلہ موصول ہوا۔ آپ نے بڑی توجہ کے ساتھ شمارہ پڑھا ہے اور پوری دیانت داری سے تبصرہ بھی لکھا ہے۔ اللہ کریم آپ کو اجرِ عظیم سے نوازے۔
ھادیہ ٹیم آپ کی مشکور ہے۔
والسلام
ایڈیٹر، ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments