گفتار میں تم اپنی نرمی ہی رکھو یارو
کڑوے سے سخن، دل کو دیتے ہیں بڑا دھچکا
منزل کی طرف اپنے بڑھتے ہی رہو راہی
رستے میں ڈرائے جو، وہ وہم کا ہے کھٹکا
سچائی کی راہوں پر چلتا ہے جو دانا ہے
جھوٹوں کا ہر اک جملہ، دلدل میں ہے جا اٹکا
نیکی کے ہی رستے پر پہچان ہے بندے کی
بدنام جو ہونا ہو، بس ایک ہی پل اٹکا
ہے قلب دعا سندس گفتار میں نرمی دے
اخلاق ہوں اعلی اور کردار میرے چمکا
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook


0 Comments