حرفِ توحید کی حرمت تیرے پیغام سے ہے
اور اس حرف کی وابستگی الہام سے ہے
جب یہ دیکھا تو ستاروں کو نہ نیند آ پائی
رونقِ آمدِ سرکار سرِ شام سے ہے
جھلملاتے ہیں زمانے میں ہدایت کے چراغ
روشنی دہر میں ہر سمت اسی نام سے ہے
نورِ احمد ہے بصارت کی حدوں سے بھی پرے
اور آنکھوں کا تعلق فقط اجام سے ہے
آپ کے نور سے روشن ہیں ولایت کے دیے
اس لیے عشق ہمیں آپ کے خُدّام سے ہے
یوں تو آغاز کا ہوتا ہے کچھ اپنا بھی مقام
ہاں مگر عشق کو نسبت ہے تو انجام سے ہے
اک زمانے کو ہے حیرانی کہ عاقب حسنین
نام لیوا یہ تمہارا، بڑے آرام سے ہے
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook

![Sukhn Sarapa[Harf e Tauheed ki Hurmat Tere Paighaam se Hai]](https://haadiya.in/wp-content/uploads/2026/10/Sukhn-SarapaHarf-e-Tauheed-ki-Hurmat-Tere-Paighaam-se-Hai.jpg)
0 Comments