قاری کی رائے

محترمہ چیف ایڈیٹر صاحبہ
ھادیہ ای میگزین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ھادیہ ای میگزین کے اکتوبر 2026 کے شمارے کا مطالعہ کیا۔ یہ شمارہ نہایت دلچسپ، معلوماتی، پُراثر اور سبق آموز تھا۔
ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس صاحبہ نے ’’خاموش منصوبہ اور منظم کوششیں‘‘ کے ذریعے ایک نئے انداز میں اپنی شخصیت کو سنوارنے کی طرف توجہ دلائی۔
عطیہ صدیقہ صاحبہ کا مضمون ’’حقوق العباد: پُرامن معاشرے کی بنیاد بن سکتا ہے‘‘ دل پر اثر کرنے والا تھا۔
ایس امین الحسن صاحب کے انٹرویو نے ہماری معلومات میں اضافہ کیا کہ دورِ حاضر کے بدلتے ہوئے حالات میں انسان کی اصلاح کے لیے تزکیہ اور تربیت سب سے زیادہ ضروری ہیں۔
’’شادی مشکل کیوں ہوتی جا رہی ہے؟‘‘ سے پتہ چلتا ہے کہ آج واقعی اس کام کو بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے اور اجتماعی کوششیں ہی تبدیلی لا سکتی ہیں۔
’’گرلز پلانٹ‘‘ میں ’’عورت کی اصل پہچان‘‘ دل کو چھو گئی۔ اس شعر کی تشریح ’’وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ‘‘ معراج ارم صاحبہ نے بہت کم الفاظ میں سمجھا دی۔
گرلز پلانٹ پڑھ کر محسوس ہوا کہ ہماری بچیوں کو بھی ھادیہ کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ صبورا صاحبہ نے بہت مختصر اور جامع انداز میں فیمینزم اور اسلام کو سمجھا دیا، جو قابلِ تعریف ہے۔
’’بولتی تصویریں‘‘ کے تحت ’’غلام ذہنیت‘‘ واقعی ہمارے گھروں، خان دانوں اور سوسائٹی کا ایک مسئلہ ہے۔ ہمیں اسے اپنی گفتگو کا حصہ بنانا چاہیے۔
مبشرہ صاحبہ کا کالم ’’جین زی‘‘ بہت بہترین لگا۔ سبھی والدین کو اس کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے، کیوں کہ دورِ حاضر میں والدین کو بچوں سے زیادہ ایکٹو ہونے کی ضرورت ہے۔
ھادیہ کے مختلف مضامین پڑھتے ہوئے میرے ذہن میں یہ تصور آ رہا تھا کہ ھادیہ ای میگزین ایک باغ کی طرح ہے، جس میں رنگ برنگے، خوش نما پھول کھلے ہوئے ہیں۔ انھیں دیکھ کر انسان بور نہیں ہو سکتا۔
آپ کی ٹیم جس محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سبھی کو جزائے خیر سے نوازے اور آپ کی محنتوں کو قبول فرمائے۔
آمین!

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہن! آپ کا مراسلہ موصول ہوا۔ اسے پڑھ کر مسرت ہوئی۔ آپ کی ہمت افزائی پر ھادیہ ٹیم ممنون و مشکور ہے۔ کسی بھی میگزین کی سب سے بڑی کام یابی قاری کے دل تک رسائی حاصل کرنا ہے، جو واقعی ھادیہ کے حصے میں آئی ہے۔ بارگاہِ الٰہی میں ہم آپ جیسے تمام قدرشناس قارئین کی نسبت مشکور ہیں۔
شکراً جزیلاً
والسلام

ایڈیٹر، ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ٢٠٢٦