ہم نے جس دن سے شاعری کی ہے
شاد مانی سے دوستی کی ہے
لب پہ اذکار کے جلا کے چراغ
دل کے آنگن میں چاندنی کی ہے
اٹھ کے ہر ایک شب تہجد میں
ظلمت شب میں روشنی کی ہے
رات دن بس تیری عبادت کی
یوں بسر ہم نے زندگی کی ہے
رب کی خوشنودی کے لیے پیکر
شاعری میں بھی بندگی کی ہے
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook


0 Comments