محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ہادیہ کی مستقل قاری ہوں۔ ماشاءاللہ ھادیہ ای میگزین کا ہر شمارہ اپنے معیار کو بہتر بناتا جا رہا ہے۔ اس میں شامل مضامین نہ صرف معلوماتی ہیں، بلکہ مثبت سوچ اور اچھی عادتوں کی طرف قاری کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔
بہ طور خاص ’’بچوں کا صفحہ‘‘ میں اپنے بچوں کو سناتی ہوں۔ specially video based بچے پسند کرتے ہیں۔ یہ بھی ہادیہ کی بہت اچھی کوشش ہے اور قابل تحسین ہے۔
اس کے علاوہ ماہ دسمبر کے تمام مضامین دلچسپ رہے۔ محترمہ مبشرہ فردوس کا مضمون ’’بچوں کو اصول کا پابند بنائیں‘‘، امتہ الحسیب حنا کا مضمون ’’خرچ میں اعتدال اسلام کا اصول‘‘، درس حدیث بھول چوک اور مجبوری، سے استفادہ کیا۔ ٹی ٹائم اور گرلز پلانیٹ بھی میرے پسندیدہ کالمز ہیں۔
ہادیہ کی ایک اور بات مجھے پسند ہے کہ یہ کرنٹ ایشوز پر بھی اپنے نظریات اور تحقیقات قارئین کے سامنے رکھتا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ رسالہ ہر عمر کے قارئین کا خیال رکھتا ہے اور نئی نسل کی صحیح رہنمائی کے لیے کوشاں ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس رسالے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور علم و تربیت کا یہ سلسلہ آنے والی نئی نسلوں تک اسی طرح پہنچتا رہے۔ آمین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عروسہ طیبہ!
آپ کے خیالات جان کر مسرت ہوئی کہ آپ ھادیہ ای میگزین سے استفادہ کررہی ہیں۔ ھادیہ ٹیم آپ کی رائے اور تجاویز و مشورے کی منتظر رہتی ہے۔ مزید برآں آپ ھادیہ سے کیا توقعات رکھتی ہیں، ہمیں لکھ بھیجیے، انتظار رہے گا۔
ھادیہ ٹیم آپ کی ممنون ہے۔
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments