ختم قرآن

ختم قرآن بیٹی مبارک تمھیں
دین و ایماں کی نعمت مبارک تمھیں

راہ حق پر ہمیشہ تو چلتی رہے
روشنی بن کے ہر سو اجالا کرے

زیست قرآن سے تو سجاتی رہے
چاندنی کی طرح جگمگاتی رہے

فیض پہنچائے تو خاص اور عام کو
خوب روشن کرے باپ کے نام کو

دیں کی دولت سے دامن سجائے ہوئے
اپنی عفت کی چادر بچائے ہوئے

میری بیٹی صدا تو سلامت رہے
قلب کے اہل خانہ کی راحت رہے

تیری امی فقط تیری دمساز ہے
ہم نوا ہے تری، تیری ہم راز ہے

ساجدہ بس مناجات کرتی رہے
مولا! ہر غم سے آزاد بیٹی رہے

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے