انور شاہ کی کیرالہ کے کومنگتوتھاجہم میں ریڈی میڈ کپڑوں اور فٹ ویئر کی دکان ہے۔ ان کا گھر کیرالہ کے ایک اہم شہر کالی کٹ سے قریب بیس کلومیٹر دور ہے۔ ۴۵؍سال کے انور شاہ نے ۱۹۹۷ء میں گریجویشن کیا اور اس سے آگے کی پڑھائی کرنے کے لیے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوپائے۔ چھبیس سال کی عمر تک انھوں نے کالی کٹ میں مختلف قسم کی نوکریاں کیں۔ اپنے رشتے دار کی چھوٹی سی صابن کی فیکٹری میں منیجر کی ذمہ داری سنبھالی اور آگے چل کر فاسٹ فوڈ کی دکان شروع کی۔ ساتھ ہی تین سال تک یعنی ۲۰۰۸ء سے ۲۰۱۱ء تک خلیجی ملک میں لائبریری کے اسٹور کیپر کے طور پر بھی نوکری کی۔ وہاں سے لوٹنے کے بعد ۲۰۱۲ء میں انھوں نے کپڑے کی دکان شروع کی۔ سال ۲۰۱۴ء میں انور کے ممبر بنے۔ انور نے اپنا پہلا قرض بینک اور فائنانسنگ کمپنی کے بجائے سے لیا۔ سال ۲۰۱۴ء میں انھوں نے پہلی بار سے پچاس ہزار کا قرض لیا۔ حالاں کہ سے قرض لینے کا ان کا پہلا تجربہ اچھا نہیں تھا۔ یہ قرض لینے کے لیے انھیں کافی بھاگ دوڑ کرنی پڑی۔ بطور سیکورٹی بارہ مہینے کا ایڈوانس چیک دینا پڑا اور قرض ملنے میں تین مہینے لگ گئے۔
لیکن پہلا قرض واپس کرنے کے بعد انھیں نیا قرض لینے میں اب کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ اب آسانی سے قرض مل جاتا ہے۔ ہاں، یہ بات الگ ہے کہ انھیں قرض لینے کے لیے ہر بار ایک نئے ضمانت دار کی تلاش کرنی پڑتی ہے۔ اس کام میں انھیں تھوڑا وقت لگ جاتا ہے۔ مثلاً: پچھلے قرض کے ضمانت دار ان کے بھائی بنے، لیکن جب ان کا بھائی روزگار کے سلسلے میں خلیج چلا گیا تو انور کو اگلے قرض کے لیے نئے ضمانت دار کی تلاش کرنی پڑی۔ ۲۰۱۷ء میں انھوں نے دوبار قرض لیا اور اس کے بعد بھی لگاتار قرض لے رہے ہیں۔
خون پسینے کی کمائی چوس لیتا ہے سود
ملک اور بیرون ملک میں نوکری کرنے کے بعد اپنا کاروبار شروع کرنے اور اس کو چلانے کے سلسلے میں انور تقریباً بیس سالوں سے کچھ سرکاری بینکوں کے کھاتہ دار رہے ہیں، جس میں سے ایک کھاتہ ابھی بھی چل رہا ہے۔ انور کل تین بھائی ہیں، سے قرض لینے سے پہلے وہ اپنے بھائیوں اور دیگر رشتے داروں سے وقت پڑنے پر قرض لے لیتے تھے۔ بینک میں کھاتہ ہونے کے باوجود کبھی بینک سے قرض لینے کی کوشش کیوں نہیں کی؟ اس سوال کے جواب میں وہ کہتے ہیں: ’’بینک کا پورا کاروبار ہی سود پر چلتا ہے۔ اور سود اچھی چیز نہیں ہے۔ سود خون پسینے کی کمائی کو چوس لیتا ہے۔ اسی لیے میں نے کبھی بینک سے قرض نہیں لیا۔‘‘
محنت کش لوگوں اور چھوٹے کاروباریوں کا بہت بڑا طبقہ اس لیے بھی بینک سے قرض لینے کی کوشش نہیں کرتا، کیوں کہ اس کے لیے بہت بھاگ دوڑ کرنی پڑتی ہے۔ ڈھیر سارے کاغذات مانگے جاتے ہیں، جو عام لوگوں کے پاس میسر نہیں ہوتے اور قرض ملنے میں بہت لمبا وقت بھی لگ جاتا ہے۔ لیکن انور کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ وہ بینک کے پاس محض اس لیے نہیں گئے، کیوں کہ وہ سود کی بنیاد پر مالی لین دین کو صحیح نہیں مانتے۔ انور بتاتے ہیں: ’’میرے کئی قریبی لوگ بینک میں کام کرتے ہیں۔ مجھے آس پاس کے بینکوں سے ایک فون کرنے پر آسانی سے قرض مل سکتا ہے، لیکن بینک سے قرض لینا مجھے پسند نہیں ہے۔‘‘
اب ڈرتا نہیں، پیسے ہیں میرے پاس
انور نے سے سب سے پہلے پچاس ہزار کا ذاتی قرض لیا تھا اور اسے انھوں نے اپنے کپڑے کے کاروبار میں لگایا۔ اس قرض سے انھوں نے اپنی دکان میں کپڑوں کے اسٹاک اور اقسام کو بڑھایا۔ ایسا کرنے سے ان کا کاروبار بڑھا اور بالآخر ان کی آمدنی بھی بڑھ گئی۔
انور اب تک سے چھ سے زائد بار قرض لے چکے ہیں۔ پہلے قرض کو چھوڑ کر باقی سارے قرض کاروباری ضرورت کے لیے لیے ہیں۔ اس سے ان کی دکان آہستہ آہستہ بڑی ہو گئی۔ انور کہتے ہیں: ’’پہلے اسٹاک کم تھا، قرض سے جب بزنس آگے بڑھا تو دکان میں ہر آئٹم کی مقدار اور اقسام کو میں نے بڑھایا۔ ساتھ ہی میں اب چھوٹے بچوں کے کپڑے بھی رکھنے لگا ہوں۔‘‘
انور اپنی دکان میں جوتے چپلوں کا کاروبار بھی کرنا چاہتے ہیں۔ قرض کے فائدوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انور کہتے ہیں: ’’جوتوں کے کچھ برانڈ میں پہلے نہیں رکھ سکتا تھا، کیوں کہ تھوک کاروباری وہ برانڈ ادھار پر نہیں دیتے۔ لیکن قرض سے میں ان برانڈ کے جوتوں کو بھی خرید کر اپنی دکان میں رکھ سکتا ہوں۔‘‘
انور اپنے انداز میں آگے کہتے ہیں: ’’میرے پاس قرض آیا تو اب میں ڈرتا نہیں ہوں، اب میرے پاس پیسے رہتے ہیں۔‘‘
بیٹی کو دلا رہے ہیں بہتر تعلیم
قرض کی مدد سے وقت کے ساتھ آمدنی بڑھی تو اب وہ اپنی دکان میں پہلے سے زیادہ اسٹاک رکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنی دکان کو منظم کرلیا ہے۔ انھوں نے دکان میں جوتے اور چپلوں کو الگ الگ رکھنے کے لیے ریک بھی بنوائے ہیں۔ دکان کے اندر اور باہر لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ دکان کو پرکشش بنانے کے لیے انھوں نے دو سال پہلے اس میں فالس سیلنگ کا بھی کام کرایا ہے۔
اتنا ہی نہیں، بلاسودی قرض کے ذریعہ سے کاروبار بڑھا تو ان کے گھر میں بھی خوشحالی آئی ہے۔ انھوں نے گھر کے لیے اسکوٹی خریدی۔ اپنے مکان کی توسیع کرتے ہوئے ایک کمرہ، ایک کچن اور ایک بیت الخلا بنوایا۔ ساتھ ہی وہ اب اپنی بیٹی کو کیرالہ کے ایک بڑے شہر الوا بھیج کر بہترین تعلیم دے پارہے ہیں۔
دوسرے سبھی مستفیدین کی طرح انور کا بھی ماننا ہے کہ جیسے اداروں سے ملا قرض واپس کرنا اس لیے آسان ہوجاتا ہے کہ اس کے ڈیلی کلکٹر روزانہ آ کر قسطیں جمع کرلیتے ہیں۔ اس سے روز تھوڑے تھوڑے پیسے واپس کرنے سے قرض جلدی اور آسانی سے واپس ہو جاتا ہے۔
انور ابھی اپنا ایک لاکھ کا قرض واپس کررہے ہیں۔ یہ قرض انھوں نے چار قسطوں میں لیا تھا۔ ایک لاکھ کا قرض منظور ہونے کے بعد انھوں نے اسے عید بقر عید اور اونم جیسے الگ الگ موقعوں پر لیا۔ انور کے کاروبار کی نوعیت کے مطابق تہواروں کے موقع پر انہیں زیادہ پونجی کی ضرورت ہوتی ہے۔
انور کا کاروبار بھی نوٹ بندی کے دوران متأثر ہوا تھا۔ اس کا منفی اثر ان کے کاروبار پر اب تک ہے۔ انور بتاتے ہیں کہ جو لوگ پہلے تہواروں کے موقع پر جم کر خریداری کرتے تھے، اب ان کے پاس یا تو خرچ کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں، یا وہ خرچ کرنے سے ڈرتے ہیں۔ سیلری پر کام کرنے والے لوگ تو پھر بھی کچھ خریداری کر لیتے ہیں، لیکن مزدوری کرنے والے اور روزانہ کی آمدنی پر گزربسر کرنے والے لوگ ابھی ڈرے ہوئے ہیں۔ اس چلی آرہی لمبی مندی کی وجہ سے اپنا موجودہ ایک لاکھ کا قرض واپس کرنے میں ذرا زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنے بچت کھاتے میں بھی تسلسل کے ساتھ پیسے جمع نہیں کرپارہے ہیں۔
لمبی مدت کے لیے بڑے قرض کی ضرورت
انور چاہتے ہیں کہ مستقبل میں قرض کی درخواست کا نبٹارہ کم وقت میں کرے۔ ساتھ ہی انور کی خواہش ہے کہ انھیں لمبی مدت والا قرض ملے۔ انور کہتے ہیں: ’’ابھی ایک لاکھ کا قرض واپس کرنے کے لیے ایک سال کا وقت ملتا ہے، اس سے قرض واپس کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس مدت کو بڑھا کر بیس مہینہ کیا جانا چاہیے۔‘‘ انور کے مطابق ان کے علاقے میں بینک اور دوسری کوآپریٹو لمبی مدت کے لیے قرض دیتے ہیں۔
جلد ہی انور پہلے سے اور بڑی رقم کا قرض لینا چاہتے ہیں اور یہ ان کے لیے ضروری بھی ہے۔ یہ قرض انور اپنی دکان کے لیے نیا فرنیچر اور مال خریدنے کے لیے چاہتے ہیں۔ انور کی پلاننگ ہے کہ تہواروں کے نئے موسم سے پہلے انھیں یہ قرض مل جائے۔ ساتھ ہی ان کی خواہش یہ بھی ہے کہ یہ قرض انھیں آسانی سے ملے۔ دراصل ان کے علاقہ میں کپڑے کی ایک اور دکان ہے جو ان کی دکان سے بڑی ہے۔ انور چاہتے ہیں کہ نئے قرض سے وہ اس دکان کی برابری کرسکیں۔
انور وقتاً فوقتاً سے جڑنے، اس کے ساتھ لین دین کرنے کے فائدے اور سہولتوں کا تذکرہ اپنے رشتے داروں، دوستوں اور جاننے والوں کے ساتھ کرتے رہتے ہیں۔ آپسی بات چیت کے علاوہ وہ وہاٹس اپ گروپس پر بھی سنگھمم سے متعلق انفارمیشن شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انور نے بتایا کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران تقریباً دس لوگ ان کے ذریعہ کی آفس پر گئے ہیں۔ ان لوگوں نے سنگھمم کا ممبر بننے، قرض لینے کے سلسلے میں تفصیلات اور دیگر پہلووں پر وہاں سے معلومات حاصل کی ہیں۔ انور کے مطابق ان کی سفارش پر ایک آدمی کو قرض بھی ملا ہے۔ ساتھ ہی انور کے بھائی اور کچھ لوگ انور کی معلومات پر ہی کے ممبر بنے ہیں۔ یہ لوگ ڈیلی ڈپازٹ اسکیم کے تحت بچت بھی کررہے ہیں۔
انور کو کی میٹنگ کے بارے میں معلومات پابندی سے مل جاتی ہیں اور وہ تین چار بار میٹنگ میں شریک بھی ہوچکے ہیں۔ حالاں کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہر بار میٹنگ میں جانا اس لیے ممکن نہیں ہو پاتا کیونکہ دکان بند کرنے سے گاہک ٹوٹ جاتے ہیں۔ انور کا کہنا ہے کہ ایسی میٹنگوں میں ممبران کو اپنی بات رکھنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دیا جانا چاہیے۔
٭ ٭ ٭


Mujhe bhi sanghmam se qarz leny he iska details batayen