پیارے بچو!
السلام علیکم۔
دیکھیے ! دیکھتے دیکھتے ہم ماہ شعبان میں داخل ہوچکے ہیں،اور عنقریب ہی ماہِ رمضان المبارک اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہوگا۔
پیارے نبی ﷺ کے پیارے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نہایت ذہین اور بہترین پلانر تھے۔ رجب کا مہینہ شروع ہوتے ہی وہ دعا ماںگا کرتےتھے۔
اللھمہ بارک لنا فی رجب و شعبان و بلغنا رمضان۔
ترجمہ : اے اللہ ! رجب اور شعبان میں ہمارے لیے برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان میں داخل فرما۔
اس سال مارچ 2025میں رمضان المبارک کی آمدآمدہے۔ عموما اس ماہ بچوں کے امتحانات ہوتے ہیں۔وہ بچے جن پر ابھی روزے فرض نہیں ہوئے ہیں، لیکن ہیں تو سمجھدار!!پھر کیوں بھلاماہِ رمضان کی برکتوں اور اجرسے محروم رہیں۔۔؟؟
اسی خیال کے پیش نظر ہم ان سے کچھ پلاننگ کرانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے دنیاوی امتحانات کی بھی اچھی طرح سے تیاری کرسکیں،نیز رمضان المبارک کے اجر و ثواب کو بھی بحسن و خوبی حاصل کرسکیں۔انگریزی کامشہور مقولہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔
.Well planning is half done
کسی کام کی اچھی منصوبہ بندی سے یہ سجھا جاتاہے کہ وہ کام آدھا مکمل ہوگیاہے۔ اس کے لیے ہمارا پہلا مشورہ ہے کہ اپنے دن کو اپنی سہولیات کے اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کر دیجیے۔
1 -مکتب
2 -خدمت
3 -عبادت
1.مکتب کے تحت آپ اپنے اسکول کی پڑھائی کیجیے۔ ہر subject کو مناسب وقت دیجیے اور خوب سمجھ سمجھ کر پڑھائی کریے۔ چاہے آپ انگلش پڑھیں ، Maths کے problem حل کریں یا سائنس کے تجربات ۔نیت یہ رہے کہ اس علم سے اللہ تعالی کا قرب حاصل کریں گے اور اللہ کے بندوں کو نفع پہنچائیں گے۔
اس ضمن میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کا نہایت خوب صورت فرمان ہے :
’’خیر الناس من ینفع الناس‘‘
2. خدمت: بندوں کے حقوق میں سب سے پہلے والدین کاحق ہے، ان میں بھی سب سے زیادہ حق ماں کا ہوتا ہے۔ لہذا رمضان میں آپ اپنی پیاری امی جان کے لیےبہرصورت آسانی فراہم کیجیے۔ اپنے کپڑے ، بستر اور کتابیں ترتیب سے رکھیے۔ آپ کے لیے ممکن ہو تو ان کے ساتھ سحری کھالیجیے ۔ امی سے کہیے رمضان میں سحر اور افطار کا ہی انتظام کریں۔ الگ سے آپ کے لیے پکوان کی زحمت نہ اٹھائیں۔دوپہر میں آپ کوجو میسر ہو راضی خوشی کھالیجیے۔
افطارکے لیے آپ بہن بھائی کوشش کیجیے کوئی فروٹ کٹ کرلیں، شربت بنادیں۔ دستر خوان لگانے اور اٹھانے کی ذمہ داری بھی اپنے سر لے لیں۔ امی کہیں تو رشتے دار یا پڑوس کو خوشی خوشی افطاریاں دے آئیے۔اس سے آپ کو بھی روزہ دار کو افطار کرانے کا ثواب حاصل ہوگا۔، نیز اس عمل سے آپ ’ٹیم ورک‘ بھی سیکھ لیں گے۔
3. عبادت: اس کے تحت لڑکے تمام نمازیں باجماعت ادا کریں۔ لڑکیاں اول وقت میںپڑھیں۔ اس رمضان المبارک میں قرآن مجید کی کچھ سورتیں یامسنون دعائیں یاد کرنے کا پلان کریے۔ جو یاد ہیں، ان کا ترجمہ پڑھیے اور یاد کرنے کی کوشش کیجیے۔ رمضان میں CIO کی کچھ online classes ہوتی ہیں، انہیں جوائن کریے اور اپنے دوستوں کو بھی اس سے واقف کرائیے۔ اس سے آپ کی اسلامی معلومات میں ضرور اضافہ ہوگا۔ انبیاء اکرام کے واقعات سنیےاور سنائیے۔ موبائل فون کی لغویات سے خود بھی بچیے اور اپنے دوستوں کو بھی بچھائیے۔ یہ رمضان المبارک آپ کے حق میں سب سے بڑا حاصل Achievement ہوگا۔
پیارے بچو! ایمان والے جو بھی کام اللہ سبحانہ وتعالی کو خوش کرنے کے لیے کرتے ہیں وہ نیکی کہلاتی ہے۔اب چاہے وہ تعلیم حاصل کرنا ہو یا کسی کی خدمت کرنا، سب عبادات میں شامل ہے۔
ہم نے اپنے ذہن سے کچھ منصوبے پیش کیے ہیں۔ آپ بچے اپنی سہولیات کے مطابق اس میںکمی بیشی بھی کر سکتے ہیں۔اللہ تعالی سے دعاہے کہ یہ رمضان المبارک صحیح معنوں میں ہم سب کی نیکیوں میں اضافے کا ذریعہ بنے۔ ہماری پلاننگ کامیاب ثابت ہوں۔
٭ ٭ ٭


بہت اچھے،بچّے یہ آرٹیکل سن کر بہت خوش ہوئے۔۔mmm