کرتا باتیں مٹھو طوطا،
اور کہلائے رٹو طوطا۔
منہ نہیں جلتا مرچیں کھائے،
کیسی چیز یہ اس کو بھائے!
میٹھے پھل بھی کھا لیتاہے،
کھٹے پھل بھی کھا لیتا ہے۔
رٹ لیتا جوبھی سکھلائیں
اچھی باتیں ہی سکھلائیں۔
جانتا ہے یہ نام ہمارے،
بھوک لگے تو ہمیں پکارے۔
لیتا ہے یہ نام بھی رب کا
پیارا تو ہے ہی یہ سب کا ۔
پر انہونی ہو گئی اک دن،
بات ہے یہ افسوس کی لیکن۔
پاس پڑوس میں ہوئی لڑائی ،
اس نے سب کچھ سن لی بھائی۔
رٹ لیں اس نے گالیاں ساری،
موٹی موٹی بھاری بھاری۔
باجی کی آئی جو سہیلی،
یہ جھٹ بولا آؤ کمینی
پاس پڑوس ہو سب کا اچھا
ورنہ پڑتا ہے پچھتانا ۔
Comments From Facebook


0 Comments