سلام مسنو ن
گرامی قدر،امید کرتی ہوں’ہادیہ ای میگزین‘ کی ادارت سے وابستہ تمام افراد، جملہ قارئین، اور وہ سب لوگ جو کسی بھی طرح ہادیہ سے وابستہ ہیں، بخیر و عافیت ہوں گے، نیز ایمان کے اعلی مقام پر فائز ہوں گے،ان شاء اللّٰہ۔
مکرمی ایڈیٹر صاحبہ، ہادیہ کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرنا چاہتی ہوں۔ اس وقت ہادیہ ای میگزین کا چھیالیسواں شمارہ میرے سامنے ہے۔ رواں مہینوں ہی اس میگزین سے میرا تعارف ہوا ہے۔ یہ کوئی دوسرا شمارہ ہے جس سے بطور قاری وابستہ ہوں۔
تعارف کرانے والے نے کچھ اس طرح منظر کشی کی کے باوجود مصروفیات کے طبیعت اس بات پر ہی جاکر راضی ہوئی کہ کچھ وقت چرا کر متذکرہ میگزین کو آنلائن دیکھ لوں۔ ہم نے طبیعت کی خواہش کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیبلٹ اٹھایا اور لگی دیکھنے۔ پھر تو جیسے دیکھتی ہی گئی، بل کہ دو ایک مضمون اور’ ٹی ٹائم‘ بھی اسی چرائے ہوئے وقت میں پڑھ گئی۔
واقعہ یہ ہے کہ جیسا تعارف ہوا تھا، میگزین کو ہو بہو ویسا ہی پایا۔ میگزین کو سرسری طور پر دیکھنے کے بعد میگزین کے حوالے سے جو خیال پردہ ذہن پر نمودار ہوا ،اسے دو ایک جملوں میں احتیاط کے ساتھ عرض کرنے کی جسارت کر رہی ہوں۔
1. ہادیہ ای میگزین ایک ینگ، دیدہ زیب اور فی زمانہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
2. ہادیہ اپنی پیش کش کے اعتبار سے اردو صحافت کے صفہ اول کے میگزینوں میں شامل ہے۔
3. ہادیہ اردو کی آنلائنصحافت میں شان دار اضافہ ہے۔
4. ہادیہ ملک کی مین سٹریم میگزینس میں اردو کی نمائندہ میگزین ہے
اچھا جناب جہاں تک اندرون میگزین مظامین کا تعلق ہے تو ان کے حوالے سے ذیل میںاس قدر کہنے کی کوشش کر رہی ہوں
1. زبان و بیان نسبتاً آسان ہے۔
2. مضامین نت نئے موضوعات کو کور کرتے ہیں۔
دوران ورق گردانی خاص طور سے جن مضامین پر نظریں ٹھہریں ان کا بھی ذکر کرتی چلتی ہوں
1.درس قرآن
2. اساتذہ کے لیے بہترین اے آئی ٹولز۔
3. جانیے نابینا افراد کی بینائی۔
4. تقابل اور موازنہ کی نفسیات۔
5. پرورش کے مختلف طریقے۔
6. ننھے آرٹسٹ
میرا خیال ہے کہ بیتے برس کے اختتام پر ’ہادیہ ای میگزین‘ کے نام پر ایک عمدہ شئی میرے ہاتھوں لگی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کی سال 2024کا بہترین حاصل ہے۔ اسی فکر کے تحت ذہن میں یہ خیال بھی پیدا ہوا کہ میگزین کو اپنے عزیز داروں ، دوستوں اور دیگر لوگوں میں بھی شئیر کیا جائے کہ بھلی چیزیں ہوں یا باتیں، دوسروں تک پہنچانا بھی صدقہ ہے۔
دعا گو ہوں،اللّٰہ سبحانہ وتعالٰی ’ہادیہ میگزین‘ کو مزید ترقی اور تقویت عطا فرمائے۔ اس کی جملہ ٹیم، قارئین اور وابستہ تمام افراد کو خیر و عافیت کے ساتھ رکھے۔ میگزینکی ایڈیٹر صاحبہ کو مزید حوصلہ عطا فرمائے، ان کے علم و عمل اور عمر میں مطلوب اضافہ فرمائے۔والسلام
نوشین صاحبہ، آپ کا مراسلہ موصول ہوا۔پڑھ کر دلی خوشی ہوئی کہ آپ کو ھادیہ میگزین پسند آیا ، جس کا آپ نے بخوبی اظہار بھی فرمایا ۔ ھادیہ کی خوش قسمتی ہے کہ باذوق قارئین اسے مسیر ہیں ۔ھادیہ ٹیم آپ کی مشکور ہے ۔
والسلام
ایڈیٹر
ھادیہ ای ۔میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments