خود کو سپر پاور سمجھے
دنیا کی رنگ رلیوں میں مست
آنکھوں میں جھوٹی چمک لیے
چہروں پر معصومیت سجائے
کچھ لوگ مسکرا کر ملتے ہیں
یہ مکھوٹا انہوں نے اوڑھا ہے
کئی باغ انہوں نے اجاڑے ہیں
پھول انہوں نے توڑے ہیں
کلیوں کو اُنہی نے نوچا ہے
اور خون سے کھیلی ہولی ہے
بازار سڑک ویران ہوئے
اسکول کو تک نہ چھوڑا ہے
گھروں کو ملبوں میں بدلا
جھولے، ٹوٹے چرمراتے ہوئے
خون سے کھیلی ہولی ہے
خون ہے چھوٹے بچوں کا
جن کا جسد صحن میں ہے
منہ سے آتی چاکلیٹ کی خوشبو
ٹیڈی اپنے سینے سے لگائے
ایک خط انہوں نے چھوڑا ہے
یہ خط بنے گا ان کا گواہ
پھر کیوں نہ آئے قہرِ خدا
لرزے گا یہ آسماں
پھٹ جائے گی یہ زمین
پھریہ مکھوٹے اوڑھے ہوئے
گر کر اصل دکھائیں گئے
مایوسی اُن کے چہروں پر
آنکھیں خوف میں ڈوبی ہوگی
یہ منظر تم بھی دیکھو گے
یہ منظر ہم بھی دیکھیں گے
پھر رحمت تم پر برسے گی
ہریالی پر تم کھیلو گے
ماں کی گود تمہاری ہوگی
گیت فضا میں گاؤ گے
یہ منظر تم بھی دیکھو گے
یہ منظر ہم بھی دیکھیں گے
فروری ۲۰۲٥
منظر
زمرہ : سخن سراپا
Comments From Facebook
فروری ۲۰۲٥

0 Comments