قسط 01 کی لنک:
بلاگنگ کے ذریعے
گو موبائل سے بلاگنگ کرنے میں کچھ مشکلات پیش آتی ہیں،تاہم اس سے بھی بلاگنگ کی جاسکتی ہے۔
بلاگنگ شروع کرنے کے لئے آپ کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا،جس سےآپ فری میں اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں۔
٭ سب سے پہلے اپنی پسندیدہ فیلڈ کا انتخاب کیجیے۔ جیسے آن لائن کمائی، ٹکنالوجی، کوکنگ، فیشن وغیرہ۔
٭بلاگ کے بارے بنیادی معلومات کا ہونا بھی ضروری ہے۔
٭ اب آپ کو اپنا بلاگ بنانا ہے۔ جسے آپ فری یا پیڈ دونوں طرح سے بنا سکتے ہیں۔
٭ آگے بڑھتے رہنے کے بعد یہاں سے Ads اور Guest Post کے علاوہ دوسرے طریقوں سے بھی کماسکتے ہیں۔
بلاگنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ذیل میں دی گئی لنک پر کلک کیجیے۔
https://haadiya.in/blogging-aur-rozgar-k-zaraye-haadiya-emagazine
ٹریڈنگ Tradingکے ذریعے
بلاشبہ ٹریڈنگ کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کی جاسکتی ہے،لیکن اس کے لیے آپ کے پاس ٹریڈنگ کے سلسلے میںناگزیر معلومات کا ہونا اشد ضروری ہے۔ ورنہ دوسری صورت میں نقصان اٹھانے کے امکان ہیں۔
آن لائن سروے Online Surveysکے ذریعے
جتنی بھی نئی کمپنیاں وجود میں آتی ہیں ،مارکٹ میں اترنے سے قبل وہ اپنے سامان کو اوروں سےبہتراورقدرے معتبر بنانےاور گراہک کی سوچ کو بہتر طور پرسمجھنے کے لیے آن لائن سروے کرتی ہیں۔
آپ کو بھی یہ آن لائن سروے کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے آپ مختلف آن لائن سروے پلیٹ فارموں پر اپنا اکاؤنٹ بناسکتے ہیں۔اب جب آپ ایسا کرلیں گے تو آپ کو بہت سارے سروے ملیں گے۔آپ صرف 30 منٹ اور اس سے کم وقت میں ایک اچھا آن لائن سروے کرسکتے ہیں۔
اس کے بعدپھر آپ کو آن لائن سروے کرنے کے لئے اچھے پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا ہوگا. آپ کی آسانی کے لیے ذیل میں کچھ پلیٹ فارم پیش کیے جا رہےہیں، جن پر آپ کام کرسکتے ہیں ۔
٭آپSurveyMonkeyکا انتخاب کرسکتے ہیں۔
٭Google Forms منتخب کرسکتے ہیں۔
٭آپ SurveyGizmo منتخب کرسکتے ہیں۔
٭آپoho Survey کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
٭آپ QuestionProمنتخب کرسکتے ہیں۔
گویہ کچھ اچھے پلیٹ فارم ہیں،لیکن آپ کو انہی پر تکیہ نہیں کرنا ہےبل کہ خود ان سب پر مزید تحقیق کرنی ہوگی۔
مواد لکھنے Content Writer کے ذریعے
2022 سے 2024تک صرف مواد لکھنے کی ویلیو 269.24 بلین ہے۔
اس وقت ، بہت ساری کمپنیاں اور تنظیمیں Content Writer والوں کو شامل کر رہی ہیں۔
آپ مواد لکھنے سے ماہانہ 1000سے 30,000تک کما سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک دن میں ایک مضمون بھی لکھتے ہیںتو ایک مضمون کے لئے 500 بھی چارج کریں گے۔تب بھی آپ آسانی سے اچھا پیسہ کما سکتے ہیں۔
مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز پر کام کر سکتے ہیں۔
Upwork٭
Freelancer٭
Constant Content٭
ContentFly٭
Fiverr٭
یہ ایسے ہی کچھ پلیٹ فارم ہیں، جو آپ کوContent Writing کے لئے مواد اور سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
پوڈ کاسٹنگ Podcastingکے ذریعے
پیسہ کمانے کے لئے آج کے دور میں پوڈ کاسٹنگ ایک بہت ہی ٹرینڈنگ موضوع ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی شعبے میں اچھا علم ہے،جیسے تعلیم، کوکنگ،فیشن، ٹیکنالوجی وغیرہ۔
یہاں کچھ چیزیں ہیں جو آپ کو اپنی پوڈ کاسٹنگ شروع کرنے کے لئے ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے، تاکہ آپ بہتر آؤٹ پٹ حاصل کرسکیں۔
٭ایک اچھا اسکرپٹScript لکھیے۔
٭اچھے مائیک Mic کا استعمال کیجیے۔
٭کہانی کو مناسب انداز (جس میں کہانی پن ہو) سے بیان کرنا آنا چاہیے۔
مندرجہ ذیل فارموںپر اپنی پوڈ کاسٹنگ شروع کرسکتے ہیں ۔
Anchor٭
Patreon٭
Spotify٭
Podbean٭
Apple Podcasts٭
ان فورموںپر اپنے پوڈ کاسٹنگ سے کما سکتے ہیں۔
Thumbnailکے ذریعے
cبہت سارے یوٹیوبرز ہیں جو تھمب نیل ڈیزائن کرنے کے لئے $ 50 تک ادا کرتے ہیں۔ اب ایسے میں اگر آپ چاہیں تو یہ تھمب نیل اپنے موبائل سے
بنا سکتے ہیں۔
موبائل سے اپنا تھمب نیل بنانے کے لئے آپ کو صرف ایک ایپ پکسل لیب یا canvaایپ کی ضرورت ہے۔ یہ ایپ بالکل مفت ہے،نیز استعمال کرنا بھی آسان ہے۔
آپ سب سے پہلے اس سے تھمب نیل بنانا سیکھتے ہیں، اس کے بعد آپ کچھ نمونے بناتے ہیں۔
Upwork٭
Freelancer٭
Constant Content٭
ContentFly٭
Fiverr٭
اب اوپر بیان کردہ تمام پلیٹ فارمز پر اپنا کام اور اپنا پروفائل پیش کریں۔ اس کے علاوہ ، ابتدائی وقت میں ، آپ اپنے کام کے لئے چھوٹے یوٹیوبر کو میل کرسکتے ہیں۔ انہیں اپنا نمونہ اور ایک ڈیمو تھمب نیل بھی دیں۔
واضح رہے آپ اپنے کام میں جس قدر مہارت رکھیں گے، اسی قدر اجرت کے حق دار ہوں گے۔
٭ ٭ ٭


0 Comments