ماں ایک ایسی ہستی ہے، جس کے دل میں محبت، قربانی اور ایثار و ہمدردی کے بے پناہ جذبے موجود ہوتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کی اولین درسگاہ ہوتی ہے۔ ماں کا کردا ر بچوں کی زندگی میں ہمیشہ کے لئے ایک مضبود بنیاد قائم کرتا ہے۔ ماں کی محبت بے لوث ہوتی ہے۔ اس محبت کا سب سے خوبصورت اظہار اس وقت ہوتا ہے، جب وہ اپنے بچوں کے اندرباہمی محبت اور ایثار و ہمدردی کے جذبات بھرتی ہے،نیزدوسروں کی مدد کرنے کی اہمیت سکھلاتی ہے ۔یہ ایسے اسباق ہوتے ہیںجو نہ صرف بچوں کی شخصیت کو نکھارتے ہیں بل کہ انہیں اندھیری دنیا کے لئے ایک روشن چراغ بنا دیتے ہیں۔ جس کی روشنی سے دنیا فیض اٹھاتی ہے۔
جب بچہ دنیا میں آتا ہے تو ماں کا لمس اس کے لئےمحبت ، شفقت اور ہمدردی و غم گساری کی پہچان بن جاتا ہے۔ یہ لمس محبت کا پیغام دیتا ہے اور بچے کے دل میں ایثار و ہمدردی کے جذبات جگاتا ہے۔ماں کو چاہیے کہ وہ ابتداء سے بچوں کے دلوں میں دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالے،بچوں کو بتائے کہ دنیا میں خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور غم بانٹنے سے دکھ درد کم ہوتے ہیں۔
ماں کا کردار عملی مثال
اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ماں کی عملی زندگی کے اثرات بچوں کی ہمہ پہلو زندگی پر نہایت گہرے ہوتے ہیں۔بچے وہی کرتے ہیں جو اپنی ماؤں کو کرتے دیکھتے ہیں۔اگر ماں خود دوسروں کو مدد کرنے والی ہوتو بچے یہ عادت بغیر کہے اپنا لیتے ہیں۔ظاہر ہے کہ بالعموم بچے وہی کرتے ہیں جو ماں کرتی ہے۔عام طور سے بچے وہ نہیں کرتے جو ماں کہتی ہے۔اسی لیے کہا جاتا ہے کہ بچے عمل کی نقل کرتے ہیں قول کا لحاظ نہیں کرتے۔
اگر ماں اپنی چیزیں کسی ضرورت مند کے ساتھ بانٹے تو بچے بھی بانٹنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔یہ چھوٹے چھوٹے اعمال بچوں کے دلوں میں دوسروں کے لئے نرم گوشہ پیدا کرتے ہیںاور ان کے رویوں کو مہذب بناتے ہیں۔
کہانیوں کے ذریعے ہمدردی کا درس
کہانیاں بچوں کے دل ودماغ پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔اگر ماں روزآنہ سونے سے قبل بچوں کو ایسی کہانیاں سنائے جن میں دوسروں کی مدد کرنے کی اہمیت بیان کی گئی ہوتو بچے ان کہانیوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر ؎
ایک گاؤں میں ایک لڑکا رہتا تھا۔اس لڑکے کی عادت تھی اپنے کھانے میں سے ایک حصہ ہمیشہ اپنے غریب پڑوسی کو دیتا تھا۔ایک دن وہ کسی وجہ سے کچھ مشکل میں آگیا ۔۔کہتے ہیں کہ اس مشکل سے لڑکے کو کسی اور نے نہیں بل کہ اسی پڑوسی نے نکالا۔مشکل وقت میں اسی پڑوسی نے اس لڑکے کی مدد کی جس سے وہ مشکل سے آزاد ہوا ۔ یہ اور اس طرح کی کہانیاں بچوں کو یہ سبق دیتی ہیںکہ دوسروں کی مدد کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
چھوٹے کاموں سے شروعات کیجیے
مائیں چھوٹے چھوٹے کاموں کے ذریعے اپنے بچوں کو دوسروں کی مدد کرنا سکھا سکتی ہیں۔
مثلاً
۱۔اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ چیزیں بانٹنا۔
۲۔گھر میں بزرگوں کے کاموں میں ہاتھ بٹانا اور ان کی مدد کرنا۔
۳۔دوستوں کو ہوم ورک میں مدد کرنا۔
۴۔ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا یا گلی میں کسی جانور کو پانی پلانا۔
یہ چھوٹے چھوٹے اعمال بچوں کے دلوں میں دوسروں کے لئے محبت پیدا کرتے ہیںاور انہیں ایک بہتر انسان بننے کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔
دل کی خوشی اور سکون کا احساس
مائوں کو بچوں کو یہ سمجھانا چاہیے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے دل میں خوشی اور سکون پیدا ہوتا ہے۔ انہیں یہ احساس دلائیں کہ مدد کرنا نہ صرف دوسروں کی زندگی کوبہتر بناتا ہے بل کہ یہ عمل ہماری زندگی کو بھی خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔ جب بچے کسی کے چہرے پر اپنی مدد کے بدلے مسکراہٹ دیکھتے ہیں تو وہ اس خوشی کو محسوس کرتے ہیں اور یہ تجربہ ان کے دل کو سکون بخشتا ہے۔
سماجی شعور پیدا کیجیے
مائیں بچوں کو مختلف سماجی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔مثلاًیتیم خانوں یافلاحی اداروںکا دورہ کرکے بچوںکو ان لوگوں کی مشکلات دکھائیں جو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ مائیں بچوں کو مختلف سماجی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔مثلاًیتیم خانوں یافلاحی اداروںکا دورہ کرکے بچوںکو ان لوگوں کی مشکلات دکھائیں جو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ بچوں کو ایسے مواقع فراہم کریں جس سے وہ کسی کی مدد کر سکیں۔ جیسے خون کا عطیہ ،کیمپوں میں شرکت یا ضرورت مندوں کے لئے کپڑے اور کھانے کی چیزیں جمع کرنا۔
بچوں کو محلے کی صفائی میں حصہ لینے یا پودے لگانے جیسے مثبت اعمال کا حصہ بنائیں۔یہ سرگرمیاں بچوں کے دل میں معاشرے کے لئے ایک ذمہ داری کا احساس پیدا کرتی ہیںاور انہیں ہمدرد انسان بننے کی تربیت دیتی ہے۔
بچوں کو خود اعتمادی دیجیے
ماں کو بچوں کو یہ احساس دلانا چاہیے کہ وہ دوسروں کی مدد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ بچوں کو چھوٹے چھوٹے فیصلے کرنے دیں۔جیسے اپنے کھلونے کسی غریب بچے کو دینا یا اپنی جیب خرچ سے کسی ضرورت مند کی مدد کرنا۔جب وہ سمجھیں گے کہ وہ کسی کی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں تو ان میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور اپنی ذمہ داریوں کو خود ہی بہتر طور پر سمجھنے لگیں گے۔
مشکل حالات میں مدد کا سبق
ماوں کو چاہیے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ مدد صرف اچھے وقت میں ہی نہیں بل کہ مشکل حالات میں بھی ضروری ہے ۔ اگر کسی گھر سیلاپ یا آگ سے متأثر ہوتو اس وقت اس کی مدد کرنا سب سے اہم عمل ہے ، اس کے علاوہ اگر کوئی پڑوسی، دوست یارشتہ دار کسی مصیبت میں گرفتار ہو تو ان کی مدد کرنا سکھائیں ۔
معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس پیدا کرائیے
مائیں بچوں کو یہ سکھا سکتی ہیں کہ ہم سب ایک دوسرے کے تئیں ذمہ دار ہیں۔
مائیں بچوں کو بتائیں کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے عمل جیسے پانی بچانا،گلیکوچوں کو صاف رکھنا یا پودے اگانا بھی دوسروں کی مدد کا حصہ ہے ۔ انہیں یہ بھی سکھائیں کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنا اور ان کے جذبات کی قدر کرنا بھی مدد کی ایک شکل ہے۔
حوصلہ افزائی کیجیے
ماوں کو چاہیے کہ جب بچے کسی کی مدد کریں تو ان کی تعریف کریں، ان کے چھوٹے چھوٹے اعمال کو سراہیں تاکہ وہ مستقبل میں بھی مدد کرنے کی عادت کو برقرار رکھیں ۔ یہ حوصلہ افزائی ان کے اعتماد کو بڑھائے گی اوران کے اندر دوسروں کے لئے اچھے کام کرنے کی خواہش پیدا کرے گی۔ایک ماں کے لئے سب سے بڑی خوشی یہ ہوتی ہے کہ اس کے بچے ایک بہتر انسان بنیں۔جب مائیں بچوں کو دوسروں کی مدد کرنا سکھاتی ہیں تو وہ نہ صرف ان کی زندگی کو بہتر بناتی ہیں بل کہ معاشرے کے لئے بھی ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھتی ہیں۔ماں کی تربیت بچوں کو ایک ایسا انسان بناتی ہے جو محبت ، ہمدردی اور قربانی کی علامت ہوتا ہے۔ ماوں کو چاہیے کہ جب بچے کسی کی مدد کریں تو ان کی تعریف کریں، ان کے چھوٹے چھوٹے اعمال کو سراہیں تاکہ وہ مستقبل میں بھی مدد کرنے کی عادت کو برقرار رکھیں ۔ یہ حوصلہ افزائی ان کے اعتماد کو بڑھائے گی اوران کے اندر دوسروں کے لئے اچھے کام کرنے کی خواہش پیدا کرے گی۔ایک ماں کے لئے سب سے بڑی خوشی یہ ہوتی ہے کہ اس کے بچے ایک بہتر انسان بنیں۔جب مائیں بچوں کو دوسروں کی مدد کرنا سکھاتی ہیں تو وہ نہ صرف ان کی زندگی کو بہتر بناتی ہیں بل کہ معاشرے کے لئے بھی ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھتی ہیں۔ماں کی تربیت بچوں کو ایک ایسا انسان بناتی ہے جو محبت ، ہمدردی اور قربانی کی علامت ہوتا ہے۔ ماں کی گود بچوں کی ایسی درسگاہ ہوتی ہے ،جہاں سےملنے والے اسباق بچے کی پوری زندگی پر اثر ڈالتے ہیں۔اگر ہر ماں اپنے بچوں کے دل میں دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا کرلے تو دنیا ایک بہتر اور پر امن جگہ بن سکتی ہے۔ماں کی محبت اور تربیت بچوں کے دلوں کو روشن کرتی ہے اورانہیں ایک ایسا انسان بناتی ہے جو دوسروں کے لئے روشنی کا مینار ہو۔ ماں کا یہ سب سے بڑا کمال ہے کہ وہ اپنی محبت اور قربانی کے ذریعے اپنے بچے کو ایک ایسی روشنی عطا کرتی ہے جو نہ صرف ان کی اپنی زندگی کو روشن کرتی ہے بلکہ پوری دنیا کو بھی روشن کرسکتی ہے۔
٭ ٭ ٭


0 Comments