اضطراب و بے سکونی تو جیسے میری ذات کا حصہ بن گی ہو ۔۔۔ زندگی تو جیسے بس گزر رہی تھی۔ ایک خلا دل میں میرے تمام جذبات پر حاوی تھا ۔۔۔ صبح اٹھوتو ایک ہی خیال مسلط ہوتا کہ کس طرح اپنی قوم کے بلکتے سسکتےبچوں ، سسکیاں لیتی ماؤں ، معزورو ضعیف العمر بزرگوں کی طرف چلی جاؤں ۔۔۔ اور جن راتوں کو سکون کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے ،وہ راتیں انتہا بے چینی میں گزرنے لگتیں ۔۔۔ صحیح سلامت جسم مجھ سے چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ اسے شہید ہوجانا چاہیے تھا ۔۔ وہ بچ کیوں گئی۔۔
نہ میں بزدل گھرانے سے ہوں اور نہ ہی میرے آبا و اجداد بزدل تھے ۔۔ بس یہی بےبسی ہے کہ میں اس چہار دیواری میں قید کردی گئی ہوں ۔۔۔ کاش میں اس ہسپتال ہی میں مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران شہید ہوجاتی ۔۔ کم از کم یہ وجود مجھے لاغر و مفلوج تو محسوس نہ ہوتا ۔۔
فریاب صیہونیوں کے راکفت نامی ہولناک زندان میں قید انہی سوچوں میں غلطاں تھی کہ اچانک تیز دھواں زندان میں پھیلنے لگا۔ اس کی آنکھیں جلنے لگیں ، پھیپھڑوں نے بغاوت کردی اور اس کی سانسیں تھمنے لگی ۔۔۔ ہر طرف اندھیرا پھیل رہا تھا تاریک ۔۔۔ سیاہ گہرا سیاہ ۔۔۔۔۔
میں نے صلیب کی قسم اٹھائی ہے جب تک غزہ کی سرزمین سے ایک ایک فلسطینی کو ختم نہ کردوں میں اطمینان کی سانس نہیں لے سکتا ۔۔۔ عیسیٰ حامی و مددگار ہو ۔۔ خدا اپنے بیٹے کی پکار ضرور سنتا ہے ۔۔۔ تم سب معاہدے کی بات کرتے ہو ۔۔ میرا خون حماس سے معاہدے پر ابل اٹھتا ہے ۔۔ یہ ایک شکست ہے ۔۔ایسی شکست جو ہماری تباہی کا سبب بنے گی ۔۔۔
اسرائیلی فوج کا سپہ سالار غصہ سے چیخ رہا تھا ۔۔۔ اگر تم سب بھی معاہدے کی حمایت کرتے ہو تو میں تم سے دست بردار ہوتا ہوں ۔۔۔ میں اکیلے لڑوں گا ۔۔
’’معاہدے کا مسودہ تیار ہوچکا ہے ۔۔ ‘‘
تو ہوجانے دو ۔۔۔ میں ایسی تحریر پر دستخط کرنے سے قاصر ہو ں،جو ہماری قوم کی تباہی کا سبب بنے ۔۔ اور یاد رکھو جیون ڈوز ۔۔۔ تم بہت بڑی غلطی پر ہو ۔۔۔ تم جسے لاچار اور کمزور سمجھ کر رہا کروگے یہ قوم جسم سے ضرورکمزورہو سکتی ہے ۔۔۔لیکن اس قوم کا ایمان اتنا طاقت ور ہے کہ یہ بغیر ہتھیاروں اور ہاتھوں کے بھی فتح حاصل کرسکتی ہے ۔۔ میں تمہیں انتباہ کررہا ہوں معاہدے کی غلطی سے باز آجاؤ ورنہ تباہی ہمارا مقدر ہوگی ۔۔
تباہی تو ویسے ہی آچکی ہے ۔۔ فوج میں سے دو سو سپاہیوں نے بغاوت کردی ہے، وہ اب حماس سے لڑنا نہیں چاہتے ۔۔ اور ہم کب تک اپنے نقصانات کو سوشل میڈیا سے چھپا کر رکھیں گے ۔۔ جدید ترین اسلحہ ہونے کے باوجود حماس سرنگوں نہیں ہورہا ۔۔ ہمارے سپاہیوں کی موت کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔۔ آخر کچھ وقت کےلیے ہی صحیح ہمیں اس کھیل کو روکنا ہوگا ۔۔ ہم پھر سے تعمیر کریں گے اپنے نوجوانوں کو پھر سے لڑنے کےلیے ابھارے گیں، لیکن ابھی کچھ توقف کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنا زیادہ نقصان نہ کرسکیں ۔۔
امریکہ اپنے نقصانات پر نوحہ کناں ہے۔ جنگلات کی آگ نے سب تباہ و برباد کردیا ۔ اس آگ نے صرف امریکہ کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ اس میں ہمارا بھی نقصان ہوا، اور بہت کچھ نقصان ہوا ۔۔امریکہ فی الحال ہماری مزید مدد نہیں کرسکتا اور ہم اکیلے اس جنگ کو برقرار نہیں رکھ سکتے ۔۔ اس لیے وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم خود کو پیچھے لے لیں ۔۔
جیون ڈیوز جو قوم کا سربراہ اور دور رس شخص تھا، کچھ سوچ سوچ کر کہہ رہا تھا ۔۔۔
فریاب کی آنکھیں بند تھیں لیکن وہ تمام باتیں لفظ بلفظ غور سے سن رہی تھی ۔۔
اور کمانڈر کیلری سے کہو اس ڈاکٹر کو مرنے نہ دے۔ خوراک صرف زندہ رہنے کےلیے دی جائے، یہ بہت قیمتی قیدی ہے ۔ہمارے پاس اس کے عوض میں ہم معاہدے کے دوران ہمارے قیمتی فوجیوں کو رہا کرواسکتے ہیں ۔۔
جیون ڈیوز نے فریاب کی جانب دیکھ کر کہا ۔۔
کچھ دیر تک معاہدے کی باتیں ہوتی رہیں پھر سب کمرے سے نکل گئے ۔۔
اب کمرہ خالی تھا اس نے اپنے اطراف کا جائز ہ لیا۔ وہ اب قبر نما جیل سے ایک کمرے میں موجود تھی جہاں صرف چار دیواری تھی ۔۔۔ یہاں وہ اپنے پیروں کو پھیلا سکتی تھی پورے طور پر کھڑی ہوسکتی تھی ۔۔
اب جو ذرا جسم کو آرام محسوس ہوا تو اس کی سوچوں پر پڑا قفل آہستہ آہستہ کھلنے لگا ۔۔ اس نے ان ساری باتوں کو دوہرانا شروع کیا جو وہ کچھ دیر پہلے سن چکی تھی ۔۔
معاہدہ ۔۔۔ کیسا معاہدہ ۔۔۔
اوووو ﷲ تیرا لاکھ لاکھ شکر ۔۔۔ اچانک کسی سوچ کے نمودار ہونے پر اس نے بے اختیار اوپر کی جانب رُخ کیا ۔۔
أخبار سعيدة بالنصر يا شهدائي ۔۔
مبروك لقد فزنا.۔۔۔
مبروك لقد فزنا
لقد انتصر النصر
لقد انتصر النصر
فتح کی خوشخبری مبارک ہو ،
میرے شہیدوں !
ہم جیت گئے
ہم جیت گئے
فتح غالب ہوا
تشکر کے آنسوں آنکھوں سے رواں، وہ انتہا ئی خوشی کے عالم میں چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی ۔۔۔
معاہدہ یعنی ۔۔۔ کچھ دن جنگ بندی ۔۔ا ﷲ یقیناً تونے فتح کی خوشخبری دی ہے ۔۔
مجھے اپنی سماعتوں پر شک ہے ۔۔۔
نہیں لیکن یہ دل گواہی دے رہا ہے کہ تاریک کے ایام جلد ختم ہونے والے ہیں ۔۔
غزہ کا معاہدہ اس بات کی ضمانت ہوگا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں گیا ۔۔ اﷲ میرے والد اور بھائی کی قربانیاں رایگاں نہیں گئیں ۔۔
لمحوں میں اس کی نقاہت دور ہوئی تھی ۔۔
اب اسے اپنا صحیح سلامت جسم عظیم ترین نعمت محسوس ہوا ۔ یقیناً رہا ہونے کے بعد وہ کئی مریضوں کی شفایابی کا ذریعہ بننے والی تھی ۔۔۔
وہ تیمم کرکے سجدہ ریز ہوئی ۔۔
٭ ٭ ٭


سبحان اللہ العظیم
ایمان افروز مضمون ! یقیناً جب ظلم کی انتہا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ ظالم کو ایسے مواقع عطا فرماتا ہے کہ وہ خود اپنی کمزوریوں کی طرف نظریں کرنے لگتا ہے اور کچھ توقف کے بہانے ڈھونڈنے لگتا ہے پھر یہ توقف مظلوم کی رہائی کا سبب بن جاتا ہے ۔ اور یہی ہوا اور یہی ہوتا رہے گا تاقیامت ۔