’’ابو! انھیں ڈر نہیں لگتا؟‘‘

بیٹا: ابو! دیکھیے! اتنے سارے بچے اور نوجوان کھڑے ہیں۔ پولیس بھی ہے، بیری کیڈز بھی لگے ہیں۔ کیا ان کو ڈر نہیں لگتا؟
والد: بیٹا! یہ جگہ جنتر منتر ہے۔
بیٹا: جنتر منتر کیا ہے ابو۔۔۔؟
والد: یہ ایک تاریخی مقام ہے۔ یہاں عوام اپنے مطالبات اور اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کے لیے پُرامن طریقے سے جمع ہوتی ہے۔
بیٹا: اچھا! مگر انھیں ڈر نہیں لگتا؟
والد (مسکرا کر): ڈر تو ہر انسان کو لگتا ہے بیٹا۔ بہادر وہ نہیں ہوتا جسے ڈر نہ لگے، بلکہ بہادر وہ ہوتا ہے جو ڈر کے باوجود صحیح بات پر قائم رہے۔
بیٹا: مگر وہ وہاں کیوں کھڑے ہیں؟
والد: کیوں کہ وہ اپنی بات کہنا چاہتے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
بیٹا: کیا ان بچوں کی بات سنی جائے گی؟
والد:ہاں! حکومت ضرور سنے گی۔ کیوں کہ ہمارا ملک جمہوری ملک ہے۔
بیٹا: جمہو ری ملک یعنی ۔۔۔؟
والد: جمہوری ملک یعنی عوام کی حکومت، عوام کے لیے، عوام کے ذریعے۔ جمہوری ملک میں لوگوں کو اپنی رائے امن کے ساتھ بیان کرنے کا حق دیا جاتا ہے۔
بیٹا: جمہوری ملک کیا ہوتا ہے ابو؟
والد: بیٹا! جمہوری ملک وہ ہوتا ہے، جہاں حکومت عوام کی خدمت کے لیے ہوتی ہے اور عوام کو بھی اپنی بات کہنے، سوال کرنے اور اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہوتا ہے۔
بیٹا: یہ حق انھیں کس نے دیا؟
والد: ہمارے ملک کے آئین (Constitution) نے۔ آئین ایک ایسی بڑی کتاب ہے، جس میں ملک کے اصول اور قوانین لکھے ہوتے ہیں۔ یہ بتاتی ہے کہ حکومت کی کیا ذمے داریاں ہیں اور شہریوں کے کیا حقوق ہیں۔
بیٹا: تو آئین سب سے بڑا قانون ہے؟
والد: سب سے بڑا قانون تو اللہ رب العالمین کا قانون ہے بیٹا۔ آئین بس ہمارے ملک کا قانون ہے۔ اسی لیے ہر شہری، ہر افسر اور ہر حکومت پر آئین کا احترام لازم ہے۔
بیٹا: کیا یہ بچے آئین کی بات کررہے ہیں؟
والد: ہا ں بالکل! کیوں کہ آج کی نئی نسل پڑھ رہی ہے، سمجھ رہی ہے اور جان ر ہی ہے کہ اس کے حقوق کیا ہیں اور اس کی ذمے داریاں کیا ہیں۔ جب انسان علم حاصل کرتا ہے تو وہ دلیل سے بات کرنا سیکھتا ہے۔
اچھے شہری ہمیشہ پر امن، قانونی طریقے اور اچھے اخلاق کے ساتھ اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے ہیں اور کام یاب حکومت وہی ہوتی ہے، جو عوام کی بات پر غور کرتی ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

 ستمبر ۲۰۲٦