چلی ہے باد صبا یا بہار کی خوش بو

چلی ہے باد صبا یا بہار کی خوش بو
کہاں سے آئی ہے یہ زلف یار کی خوش بو

بہت حسین تخیل کی پیار کی خوش بو
مریض قلب کو آئی قرار کی خوش بو

جو بے رخی پہ جمی ہے غبار کی خوش بو
رُتوں میں ہجر کے بھی انتظار کی خوش بو

ہے دل میں اب بھی کہیں اعتبار کی خوش بو
بہ ایں سبب ہے یہاں لالہ زار کی خوش بو

وجود ساجدہ ہے اک وقار کی خوش بو
پسند ہے اسے اپنے معیار کی خوش بو

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

 ستمبر ۲۰۲٦