حمدِ باری تعالیٰ

تیرا چرچا ہر طرف تیری ثنا
تیری رحمت سے مہکتا ہے جہاں

تیری چوکھٹ سے ملی دل کو جلا
تیری یادوں سے ہوا دل شادماں

تیری قدرت کا نظارہ ہر طرف
پھول صحرا چاند دریا آسماں

تو نہ چاہے تو کوئی شے کچھ نہیں
تیری مرضی سے ہے سارا کارواں

میرے مولا! یہ دعا ہے عمر بھر
تیرا ہی رہ جائے دل پر حکمراں

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

 ستمبر ۲۰۲٦