فروری ۲۰۲۳

لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ میں ھادیہ کی قاری ہوں، اور میں نے ھادیہ قرأت مقابلہ میں شرکت بھی کی۔ قابل تعریف و قابل مبارکباد ہیں ھادیہ ای میگزین کےسبھی ذمے داران، جو اس کو انتھک محنت اور خلوص قلب کے ساتھ ہمارےلیے پیش کررہے ہیں۔اللہ آپ تمام کو خوشحال اور آباد رکھے، اور مزید ھادیہ میگزین کی خدمت کے لیے طاقت اور قوت صلاحیتیں بہم پہنچائے،آمین۔
موجودہ حالات میں ھادیہ ای میگزین، خواتین و طالبات کے لیے ایک بہترین آواز ہے اور طاقت بھی۔ جبکہ ساری دنیا اور بالخصوص انڈیا میں صنف نازک کی حالت ہر لحاظ سے تشویشناک ہے، اور فرقہ پسند ومفاد پرست لوگ اس کے وجود کو داغ دار کرنا چاہتے ہیں۔اسی طرح کے اوربھی بہت سے واقعات اور حالات ہیں، جہاں معاشرے میں اس کی حیثیت نام کی حد تک رہ گئی ہے۔ ترقی کے نام پر جھوٹے خواب دکھا کر اسے مرد کے شانہ بہ شانہ لا کر کھڑا کردیا گیا، گویا کہ وہ عورت نہیں مرد کی صنف سے ہے۔ استغفراللہ!
ایسے حالات میں ہمارا ھادیہ ای میگزین کو پڑھنا اوراس سے جڑے رہنا نہ صرف ہمارا حوصلہ بڑھائے گا، بلکہ ہماری اصل حیثیت اور ذمہ داریوں سے واقف بھی کرائے گا، جس کی برکت سے ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ ہم نقش صحابیات (رضی اللہ عنہن) پر چل کر آخرت میں اپنے رب کا قرب اور اس کی رضا پاسکیں گے،ان شاء اللہ۔

وعلیکم السلام
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ موجودہ حالات میں ھادیہ ای میگزین کو خواتین کی اصلاح و تربیت کا اہم ذریعہ سمجھتی ہیں۔
سنجیدہ اور سلجھے ہوئے قارئین بھی اللہ کی نعمت ہیں۔
ھادیہ ٹیم کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
امید ہے آپ کا قلمی تعاون ھادیہ کے ساتھ قائم رہے گا۔
شکراً جزیلا

ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری ۲۰۲۳